- سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پہلی بار ضلع سطح کا سافٹ بال ایسوسی ایشن ضلع پلوامہ نے سافٹ بال چمپئن شپ جمعہ کے روز منعقد ہوئی ہے جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 11ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔یہ چمپئن شپ بجونی ترال کے سٹیڈیم میں کھلی گئی ہے جہاں کھلاڑیوں ،شائقین کھیل ،سکولی بچوں اور باقی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ اس دوران یہاں سب جونئیر،جونئیر اور سینئر کٹ گری کے ٹیم ترتیب دئے گئے تھے جن میں سینئر میں گورنمنٹ ڈگری کالج ترال،جونئیر میں ہمدرد گرائمر سکول ترال اور سب جونئیر میں لٹل انجلز اکاڈمی ترال نے اس چمپئن شپ میں جیت درج کی ہے۔اس دوران یہاں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں سافٹ بال ایسو سی ایشن جموںو کشمیر کے جنرل سیکٹری وسیم راجہ نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اس ضلع میں یہ کھیل منعقد نہیں ہو ئی ہے انہوں نے کہا ہم نے اب کی بار یہ کھیل یہاں لائی اور ضلع پلوامہ کے بچوں نے شاندار کار کردگی کا مطاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا ضلع کے تمام بچوں میں بہت زیادہ ٹلنٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی گیم ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو مستقبل میں بہت زیادہ فائدہ مل سکتا ہے ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ بھی موجود رہے ہیں جنہوں یہاں مہمان خصوصی اور کھلاڑیوں میں انعقات تقسیم کئے ہیں ۔اس دوران سینئر کوچ اور عللاقے کے مشہور کھلاڑی فیروز احمد بٹ نے بتایا ہم ترال کے نوجوانوں کو ہر ایک کھیل میں لینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا ترال کے بچوں نے آج تک ہر میدان میں نام کمایا ہے اور ہمیں امید ہے جن کھلاڑیوں نے یہاں شاندار کار کردگی کا مطاہرہ کیا ہے وہ یوٹی کے بعد نیشنل میں کھیل سکتے ہیں انہیں موقع ملے گا ۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو محنت اور لگن سے کھیلنے کی صلاح دی ہے ۔