- ۔
سید اعجاز
سرینگر//ضلع میں انسانی اسمگلنگ کے کام ہونے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پولیس ٹیم نے گاو¿ں دلی پورہ میں ایک خاص جگہ پر چھاپہ مارا اور شمیم احمد بھٹ ولد عبد الرحمان بٹ ساکن دلی پورہ پارتھن کے گھرکے علاوہ دیگر گھروں سے کل 14 متاثرہ خواتین (جن میںکچھ نابالغ بھی شامل ہیں) کو بازیاب کرایاگیا۔پولیس کے مطابق، شمیم احمد اور دیگر دو ملزمین شگفتہ دختربشیر احمد وانی اور عصمت دخترشفیق احمد وانی ساکنان دلی پورہ پارتھن کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی آر نمبر 370/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ گرفتار 3 ملزمان مختلف مقامات سے لڑکیوں کو منگوانے اور ضلع بڈگام اور وادی کے دیگر حصوں میں ان کا استحصال کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔دریں اثنا، بچائے گئے انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کو ناری نکیتن بحالی مرکز چاڈورہ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی باز آباد کاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔