سری نگر، 28 اکتوبر:صوبہ جموں کے جموں کے کشتواڑ ضلع کے گندھاری پاڈر علاقے میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب لگنے والی خوفناک آگ میں کم از کم 25 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس، فوج اور مقامی لوگوں کی ایک مشترکہ ٹیم آگ بجھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔تاہم اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔اس دوران آگ لگنے سے متعدد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔