منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاتھکا دینے والاعمل5ماہ بعد مکمل

تقریباً 7 لاکھ نئے ووٹروں کااندراج ،رائے دہندگان کی کل تعداد83لاکھ ہونے کاامکان  مستقبل قریب میں اسمبلی انتخابات کے امکانات معدوم،حتمی فیصلہ سیکورٹی الیکشن کمیشن کااستحقاق

by Srinagar Mail
25/11/2022
A A
جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاتھکا دینے والاعمل5ماہ بعد مکمل
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 سری نگر:۵۲،نومبر:جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاعمل5ماہ بعد مکمل ہوگیاہے اور حتمی فہرستوں کومقررہ تاریخ 25نومبر بروزجمعے کوسرکاری ویب سائٹ پر شائع کیاجائیگا ۔ ووٹروں کی تعداد تقریباً 7 لاکھ تک بڑھ سکتی ہے،اورجموں وکشمیرمیں رائے دہندگان کی کل تعداد83لاکھ ہونے کاامکان ہے ۔خیال رہے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی آخری تاریخ25نومبر رکھی تھی ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں سرکاری ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کی تکمیل کے بعد شروع کی گئی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کاعمل تقریباً 5ماہ کی طویل مشق کے بعد مکمل ہو گیا ہے ۔جموں و کشمیر کے تمام 20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کےلئے ضلع انتخابی افسرکے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ تقریباً 13000 ملازمین5ماہ تک مصروف مشق میں شامل تھے۔ الیکشن کمیشن نے یکم جولائی کو جموں و کشمیر کے لئے خصوصی سمری پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا،اور ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی آخری تاریخ25نومبر رکھی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ووٹروںمیں اضافے کی صحیح تعداد انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی تاہم ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافہ 7 لاکھ تک محدود رہنے کی اطلاعات ہیں۔سال2018میں آخری سمری نظرثانی کے وقت جموں و کشمیر میں 76 لاکھ ووٹرز تھے۔ اور پچھلے تین سالوں میں7 لاکھ ووٹروں کا اضافہ معمول ہے۔ پہلے کی نظرثانی کے دوران بھی، ہر سال اوسطاً 2لاکھ ووٹروں کا اضافہ ہوا کرتا تھا۔ اس لیے 7 لاکھ ووٹروں کا اضافہ قابل ذکر نہیں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ اڈھائی ماہ سے کوئی چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) نہیں ہے، خاص طور پر جب مرکزی زیر انتظام علاقے میں ووٹریاانتخابی فہرستوں پر نظرثانی جاری تھی اور وہ بھی تین سال کے وقفے کے بعد۔11 ستمبر 2022کو سابق چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار، کو نئی دہلی میں ڈپٹی الیکشن کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ان کی جگہ کسی نئے چیف الیکٹورل آفیسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔اگرچہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت لازمی ہے، لیکن اس سال انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سخت سردی کا موسم پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور یہ مارچ تک جاری رہے گا۔سیاسی مبصرین کامانناہے کہ الیکشن کمیشن مارچ 2023میں فیصلہ کر سکتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کب کرائے جائیں،کیونکہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے، لیکن اسے انتخابات پر فیصلہ لینے سے پہلے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم جموں وکشمیر کا دورہ کر سکتی ہے اور مرکزی وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر حکومت سے سیکورٹی صورتحال کے بارے میں رپورٹ لے سکتا ہے،جسکے بعد ہی جموں وکشمیر میں اگلے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کاحتمی فیصلہ لیا جائیگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5،اگست2029کولئے گئے فیصلوںکی روشنی میں سابق ریاست جموں وکشمیرکو 2مرکزی زیرانتظام علاقوں یعنی جموں وکشمیر اورلداخ میں تقسیم کیاگیا۔حد بندی کمیشن نے اس سال5 مئی کو اپنی رپورٹ پیش کی جس کے بعد پولنگ بوتھوں کی معقولیت کی گئی اور بعد ازاں یکم جولائی کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں خصوصی سمری ریویڑن مشق شروع کی گئی۔ری آرگنائزیشن ایکٹ کے ذریعے جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرتے ہوئے، مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کی اسمبلی سیٹوں میں 7 کا اضافہ کر کے کل سیٹیں 114کردیں جن میں سے24اسمبلی نشستیں پاکستانی زیر کنٹرول کشمیر کیلئے مخصوص ہیں جبکہ باقی90اسمبلی سیٹوں کے لئے الیکشن ہوں گے۔ جس میں کشمیر ڈویڑن کو 47 اسمبلی نشستیں اور جموں خطے کو 43 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

15 سال پرانی سرکاری گاڑیوں کو ختم کیا جائے گا: نتن گڈکری

Next Post

ماگام ہندوارہ سرکاراورانتظامیہ کی نظروں سے اوجھل محکمہ آراینڈ بی سے آبادی نالاں،ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے توجہ دینے کی اپیل

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
پی ایم۔جی ایس، وائی کے تحت ترال سے ناگہ بل تک رابط سڑک کی تعمیر کا معمالہ گول

ماگام ہندوارہ سرکاراورانتظامیہ کی نظروں سے اوجھل محکمہ آراینڈ بی سے آبادی نالاں،ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے توجہ دینے کی اپیل

نشے میں رہیے کہ نشہ زندگی ہے

نشے میں رہیے کہ نشہ زندگی ہے

جموںو کشمیر کاروبار، سیاحت کی سرمایہ کاری میں بڑے فروغ کو دیکھے گا: حکام

جموںو کشمیر کاروبار، سیاحت کی سرمایہ کاری میں بڑے فروغ کو دیکھے گا: حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail