ہندوارہ:۵۲،نومبر:جے کے این ایس : ماگام میں سڑک کی خستہ حالی سے پریشان لوگوںنے محکمہ آر اینڈ بی کیخلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے اس کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ماگام نار ہندوارہ کے لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ماگام ناڑ وہ گاوں ہے جس سے کچھ سال قبل حکام نے ماڈل ولیج کا درجہ دیا تھا لیکن ان کے وہ کاغذی گھوڑے اس گاوں کی حالت اور اس سڑک کی خستہ حالت کو دیکھ کر یہ اندازا لگایا جاتا ہے کہ ایک ماڈل ولیج درجے دینے والے علاقے کا خوبصورتی کس طرح کی ہونی چاہئے۔ ماگام نار کے مقامی باشندگان نے حکام اور محکمہ آراینڈ بی پر طنزیہ انداز میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ محکمہ کے افسران کو بھی اسی طرح پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے جن کی ناکامی کی وجہ سے ماگام کےلئے کافی پریشان ہےں۔ انہوں نے کہا کئی بار یہ مسئلہ مذکورہ محکمہ کے افسروں کی نوٹس میں لایا گیالیکن کسی نے اس کی طرف توجہ نہیں دی ۔مقامی باشندگان نے کہا کہ ماگام نار جسے حکام نے کاغزی طور ایک ماڈل ولیج کا درجہ دیا،اس کی سڑکیں کیچڑ سے ڈوبی ہوئی ۔گاوں میں پینے کے لئے صاف پانی نہیں ہے۔بجلی کے کھمبے نہیں ہے بجلی کی ترسیلی لائینں درختوں سے لٹکتی ہے، اسپتال کی کوئی سہولیات نہیں ہے، سب سے بڑا مسئلہ رابطہ سڑک کا ہے کیونکہ وہ اس قدر خستہ حال ہے کہ اس پر گزرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ لوگ اس سڑک کی بدحالی سے کافی پریشان ہےں ۔ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں، یہاں کے اسکولی بچوں کو اسکول جانے اور گھر سے نکلنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ان لوگوں کا اس گاوں میں رہنا مشکل تر بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ آج کا حال ہے اس سڑک اب برفباری اور بارشوں کا موسم شروع ہونے جارہا ہے تو اس سڑک کا کیا حال ہوگا اور یہاں کے لوگ کس طرح سے اپنے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں کسطرح یہاں کے بچے اسکول تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر حکام بالخصوص ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے اپیل کی کہ اس گاوں کی طرف ذاتی توجہ مبذول کرکے لوگوں کو ان پریشانیوں سے نجات دلائےں۔