منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کشمیر میںشہنشاہ زمستان ’چلہ کلان ‘ خشک موسم میں زیادہ سخت جان ثابت

ری نگرسمیت کئی علاقوںمیں سردترین رات جھیل ڈل وآنچارسمیت وادی کے کئی علاقوںمیں واقع آبگاہوں کے حصے منجمد

by Srinagar Mail
22/12/2022
A A
مژل کپوارہ میں برفانی تودا گر آیا فوج کے تین اہلکار ہلاک
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

29اور30دسمبر کوہلکی برف وباراں کیساتھ طویل خشک دور ختم ہونے کی اُمید
سری نگر:۲۲،دسمبر: جے کے این ایس : خشک موسم اورآسمان صاف رہنے کے بیچ 40 روزہ چلہ کلان کی دوسری رات اہلیان وادی کیلئے سخت ثابت ہوئی ،کیونکہ رات کے کم سے کم درجہ حرارت کے باعث سری نگرسمیت کشمیر کے بیشترمیدانی اوربالائی علاقوںمیں یہ رواںموسم سرماکی سردترین رات ریکارڈ کی گئی ۔اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں متواتر کمی آنے کی وجہ سے سری نگرمیں جھیل ڈل سمیت وادی کے کئی علاقوںمیں واقع آبگاہوں کے حصے منجمد ہوگئے ۔سری نگر سمیت کئی علاقوںمیں جمعرات کوصبح8بجے تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے باعث لوگ گھروں میں ہی رہے جبکہ مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد نمازی گھرواپس آکرسخت سردی سے راحت پانے کیلئے گرم بستروںمیں گھس گئے ۔اُدھر محکمہ موسمیات نے پھرایک مرتبہ25دسمبرتک موسم جوںکاتوں رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 26 دسمبر کوکشمیر وادی کے شمالی اور شمال مغربی حصوں کے اونچے مقامات پر ہلکی برفباری کے امکانات ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی ہفتوں سے جاری خشک موسمی صورتحال اور آسمان صاف رہنے کے باعث کشمیروادی میں ہڈیوںکوپگلانے والی سردی کی لہر جاری ہے جبکہ 20اور21دسمبرکی درمیانی رات شروع ہونے والے40روزہ چلہ کلان کی آمد کے بعدشبانہ درجہ حرارت میں تیزی کیساتھ کمی درج کی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سخت سردی کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈکی گئی ۔انہوںنے بتایاکہ درجہ حرارت میں مسلسل اورتیزی کیساتھ کمی آنے کے باعث سری نگرمیں جھیل ڈل سمیت وادی کے کئی علاقوںمیں واقع آبگاہوں کے منجمدشدہ حصوں کادائرہ بڑھ گیا ہے جبکہ آبگاہوںکی اوپری سطح جمنے کے بعد سخت ہوگئی ہے ۔اس دوران کئی علاقوں کے لوگوںنے بتایاکہ سخت سردی کے باعث نلوں کے ذریعے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سری نگر،کپوارہ اورکشمیر کے دیگر حصوں میں ایک بار پھر موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔انہوںنے بتایاکہ سری نگرمیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ سری نگر میںمنگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی4.2ڈگری سینٹی گریڈ درج ہواتھا۔یوں شبانہ درجہ حرارت میں 1.3ڈگری سینٹی گریڈ کمی واقعہ ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایاکہ پہلگام، کوکرناگ، قاضی گنڈ، کپواڑہ اور دیگر سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔دستیاب تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی پہلگام میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈقصبہ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوکرناگ میں رات کاکم سے کم پارہ منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا۔اعداد و شمار کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ رواں موسم کی سردترین رات رہی جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کاکم سے کم پارہ منفی5.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اُدھر محکمہ موسمیات نے پھرایک مرتبہ25دسمبرتک موسم جوںکاتوں رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 26 دسمبر کوکشمیر وادی کے شمالی اور شمال مغربی حصوں کے اونچے مقامات پر ہلکی برفباری کے امکانات ہیں۔انہوننے بتایاکہ کشمیراورجموں خطے میں 29 اور 30 دسمبر کو 2دنوں تک ہلکی بارشوں اور برف باری کیساتھ طویل خشک دور ختم ہونے کی اُمید ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حکومت کی جموں وکشمیر کے سرکاری ملازمین کو سخت وارننگ

Next Post

جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں کےلئے سرما ئی تعطیلات

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
21دسمبر کوشروع ہونے والے 40روزہ چلہ کلان کی آمد سے پہلے

جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں کےلئے سرما ئی تعطیلات

ماسک کا استعمال کریں، غیر ملکی سفر سے گریز کریں

ماسک کا استعمال کریں، غیر ملکی سفر سے گریز کریں

ایجوکیشن ورلڈ انڈیا پری اسکول رینکنگ

ایجوکیشن ورلڈ انڈیا پری اسکول رینکنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail