سری نگر:۲۲،دسمبر: ملک کے اعلیٰ ڈاکٹروں کی تنظیم، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کووڈ19مناسب رویے پر عمل کریں تاکہ مہلک وائرس کے مزید پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔جے کے این ایس کے مطابق آئی ایم اے نے ایک عوامی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں ڈاکٹروں کی تنظیم نے ‘آنے والے کوویڈ19 وبائ‘ پر قابو پانے کےلئے ضروری اقدامات کا خاکہ پیش کیا ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایم اے) نے کہا کہ عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شادیوں، سیاسی یا سماجی ملاقاتوں اور اگر ممکن ہو تو بین الاقوامی سفر جیسے اجتماعات سے گریز کریں۔ آئی ایم اے نے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بخار، گلے کی خراش، کھانسی، ڈھیلے حرکت وغیرہ جیسی علامات کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع کریں اور احتیاطی خوراک سمیت کووڈ ویکسین جلد سے