منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی عمل آوری کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا

منصوبہ بندی کو آسانی سے عملایا جائے اور اہداف کو وقت پر حاصل کیا جائے

by Srinagar Mail
10/05/2023
A A
اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی عمل آوری کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگرایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج اَپنے شراکت داروں کے ساتھ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت کچھ سکیموں کو عملانے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ، سیری کلچر کے ڈائریکٹران ، زراعت اور باغبانی کشمیر / جموں اور متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس کے اغراض و مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے مکمل منصوبہ بندی پر عمل درآمد کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ٹینڈروں کے اجرا¿ ، پرکیورمنٹ اور اِنسانی وسائل کے اِنتظام کے حوالے سے تمام ابتدائی کام پہلے ہی سے کریں۔اُنہوں نے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ بروقت پروکیورمنٹ اور وسائل کے اِستعمال کے لئے ٹینڈر دستاویزات کی مکمل وضاحتیں تیار کر کے شفافیت کے تمام معیارات کو برقرار رکھیں۔ اُنہوں نے عوام سے اَپنے پورٹل پر بذریعہ آن لائن موڈ تمام اجزا¿ کے لئے درخواستیں قبول کرنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اسے شفافیت ، احتساب اور منصفانہ بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔اَتل ڈولو نے اِس پلان کی ہرسکیم کے تحت دستیاب فنڈزکی پوزیشن کا بھی نوٹس لیا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ اُٹھائے گئے تمام مطالبات کو جلد حل کرنے کے لئے غور کیا جائے گا۔ اُنہوں نے اُنہیں آگاہ کیا کہ مستقبل میں فنڈز کی پرکیورمنٹ اور استعمال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا ۔ اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ٹائم سیریز کے خلاف ہر ایک جزو کے تحت ڈیلیور ایبلز جمع کرایں تاکہ یہ مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو متعلقہ اَفسران کی جانب سے یقین دِلایا گیا کہ کہ پروجیکٹوں پر آسانی سے عمل در آمد کیا جائے گا اور اَپنے اہداف بروقت حاصل کئے جائیں گے ۔ اُنہیں مزید بتایا گیا کہ تمام ابتدائی تیاریوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت تیزی سے جاری ہے اور اَپنے مقررہ وقت کے اَندر مکمل طور پر عمل میں لائی جائے گی۔
ذیلی پروجیکٹوں جن پر آج مکمل بحث و تمحیص ہوئی ان میں بیج او ربیج کی ضرب ب کاری کے سلسلے کی ترقی ، مخصوص فصلوں کا فروغ ، کھلی اور محفوظ کاشت کے تحت سبزیوں اور غیر ملکی سبزیوں کا فروغ ، یوٹی میں زرعی مارکیٹنگ کو مضبوط بنانا، دواﺅں اور خوشبودار پودوں ، مگس پالن ، ریشم کی زراعت کا فروغ ، جوار او رغذائی اَناج کا فروغ ، فارم میکانائزیشن او رآٹومیشن اور سال بھر مشروم کی کاشت کو فروغ دینا شامل ہیں۔دورانِ میٹنگ جن کاموں پر غور و خوض ہوا ان میں بیجوں کی صد فیصد چھوٹ ، بریڈر اور فاﺅنڈیشن سیڈز کی ترقی کے لئے حکمت عملی کے دستاویز کی تشکیل ، 12,000 پرائمری سیڈ پروڈیوسروں کے ساتھ 500 سی ایس پیز اور ایس پی اوز کا قیام، فصلوں کے نیچے رقبہ کو فروغ دیناجیسے زعفران ، کالا زیرہ ، مرچ ، مشکہ بدجی ، سرخ چاول وغیرہ اور اس کی توسیع شامل ہے۔اِسی طرح میٹنگ میں نئی منڈیوں کی تخلیق ، سی اے سٹوروں کے قیام، ایگری کلچر برانڈنگ سینٹروں ، مارکیٹ اِنٹلی جنس سیل ، میڈیسنل اینڈ آرومیٹک پلانٹوں کے تحت رقبہ میں توسیع ، ہر بل ٹیکنالوجی اور مگس پالن پر سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس میٹنگ کے دوران شہتوت کے 10لاکھ پودوں کی ترقی ، چوکی پالنے کے مراکز کا قیام، محکمانہ کھیتوں میں 2,000کوئنٹل زیادہ پیداواری اقسام ، کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار ، جوار کی زیر زمین رقبہ کو 6,000 ہیکٹر تک بڑھانا ، سرکاری شعبے کے فارموں کی میکانائزیشن ، آئی آے او ردرستگی کا یام، فارمنگ سینٹروں ، مشروم کی نئی اقسام کی خریداری اور 26پاسچرائزد کمپوسٹ بنانے والے یونٹوں اور 72کنٹرولڈ کنڈیشنڈ کراپنگ یونٹوں کا قیام بھی زیر بحث آیا۔منصوبے میں کل 29منصوبے شامل ہیں ۔معیشت ، مساوات اور ماحولیات کے اَصولوں پر مبنی یہ منصوبے جموںوکشمیر کی زرعی معیشت کو تبدیل کریں گے اور اسے ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے ، شعبوں کی پیداوار کو تقریباً دوگنا کریں گے،برآمدات کو فروغ دیں گے اور شعبوں کو دیرپا اور تجارتی طور پر قابل عمل بنائیں گے ۔ یہ جموںوکشمیر میں کسانوں کی خوشحالی اور دیہی روزی روٹی کے تحفظ کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ زرعی پیداوار جو 37,600 کروڑ روپے ہے اس کے نتیجے میں شعبہ جاتی شرح نمو میں 11فیصد تک اِضافہ ہوگا۔
مزید یہ کہ اقدامات کے نتیجے میں 2.8 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور تقریباً 19,000 کاروباری اِدارے قائم ہوں گے۔
نمبر0908

 

 

 

حکومت جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات
اَتل ڈولو نے جموں وکشمیر سے پانچ نئی تجویز کردہ فصلوں کی جی آئی ٹیگنگ کا جائزہ لیا
سری نگر/10مئی2023ئ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَٹل ڈولو نے آج جموںوکشمیر سے حال ہی میں تجویز کردہ پانچ فصلوں کی جی آئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی ، کشمیر اور جموں پشو و بھیڑ پالن کے دائریکٹران ، جموںوکشمیر میں بھیڑ پالن او رباغبانی کے ڈائریکٹران ،جموں میںڈائریکٹر زراعت ، اے پی ڈی کے تکنیکی اَفسران ، سربراہان،تکنیکی ورکنگ گروپس( ٹی ڈبلیو جی ) اور متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ آن لائن موڈ شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز ٹی ڈبلیو جی کے سربراہوں کی پیشکشوں سے ہوا جنہوں نے نئی تجویز کردہ فصلوں کے لئے جی آئی سرٹیفکیشن کی درخواستوں کی پیش رفت کے بارے میں اَپ ڈیٹ فراہم کیا۔
ٹی ڈبلیو جی کے سربراہوں نے تفصیلی بات چیت کے دوران ہر فصل پر اَپنے کام کا اشتراک کیا، تاریخی اعدادو شمار سے اصل کے ثبوت پیش کرتے ہوئے ہر فصل کی منفرد خصوصیات پر زور دیا اور ان کی مخصوص خصوصیات کو اُجاگر کیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جیز کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ تاریخی ڈیٹا اور شواہد کو ترجیح دیں ،ان فصلوں کے کامیاب جی آئی سرٹیفکیشن کے لئے ایک مضبوط بنیاد کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں اور ان فصلوں کے بارے میں علم ، شواہد اور تاریخی پس منظر کی معلومات کے ساتھ متعلقہ محکموں سے مشورہ کریں۔
دوران میٹنگ وارانسی کے جی آئی ماہر ڈاکٹر رجنی کانت نے قیمتی آرا¿ پیش کیں۔
اُنہوں نے جی آئی رجسٹریشن کے عمل کے دوران مسترد ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے مصنوعات کی وارثت کی اہمیت اور ہر فصل کی مخصوص خصوصیات پر زور دیا۔
ڈاکٹررجنی کانت نے کہا کہ ان کی ٹیم ان مصنوعات کے لئے جامع جی آئی ایپلی کیشنز کی حمایت کرنے کے لئے اِضافہ شواہد کی نشاندہی پر سرگرم عمل ہے۔
اَتل ڈولو نے تمام ضروری رشمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے اَپنی وابستگی کا اِظہا رکیا ،بتدریج بروقت درخواست کی کارروائی شروع کی۔
اٹل ڈلو نے تمام ضروری رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا، بتدریج بروقت درخواست کی کارروائی شروع کی۔
نمبر0909

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈی جی پی جموں و کشمیر نے فوج اور پولیس افسران کے ساتھ  سیکورٹی  کاجائزہ لیا

Next Post

جموں و کشمیر نے پچھلے سال 15 ملین سے زیادہ درخت لگائے: ایل جی سنہا

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
جنرل زوروار سنگھ کی یاد میں تقریب ،جنرل ہندوستان کی طاقت اور خود اعتمادی کا مجسمہ:لیفٹنٹ گورنر

جموں و کشمیر نے پچھلے سال 15 ملین سے زیادہ درخت لگائے: ایل جی سنہا

 لیفٹنٹ گورنر نے کیاکشمیر یونیورسٹی میںموسمیاتی تبدیلی اور آفات سماوی سے متعلق 2روزہ یوتھ20اجلاس کاآغاز

 لیفٹنٹ گورنر نے کیاکشمیر یونیورسٹی میںموسمیاتی تبدیلی اور آفات سماوی سے متعلق 2روزہ یوتھ20اجلاس کاآغاز

جموں وکشمیر سفید انقلاب کی راہ پر گامزن،دودھ کی سالانہ پیداوارمیں تیزی کاحوصلہ افزاءرُجحان

جموں وکشمیر سفید انقلاب کی راہ پر گامزن،دودھ کی سالانہ پیداوارمیں تیزی کاحوصلہ افزاءرُجحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail