سرینگر میل ڈیسک
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی دیکھی گئی ہے بلکہ عام شہری اب دہشت گردوں اور پڑوسی ملک کے حکم کے بغیر اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں ڈی ڈی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، ایل جی نے امن و امان اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بہتری کو گزشتہ چار سالوں کے دوران دیکھنے میں آنے والی اہم پیش رفتوں کا احاطہ کیا۔۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 05 اگست 2019 کو پارلیمنٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کے سیاسی، سماجی اور معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے والی تین بڑی پیش رفت یہ ہیں کہ کچھ عناصر کی طرف سے سڑکوں پر ہونے والا مسلسل تشدد اب ماضی کی بات بن چکی ہے اور دہشت گردوں اور پڑوسی ملک کی طرف سے دی گئی بند کی کال تاریخ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا، "تیسری اوراہم کامیابی یہ ہے کہ جموں و کشمیر کا ایک عام شہری اب اپنی مرضی کی زندگی گزار رہا ہے۔”انہوں نے کہا اب جموں و کشمیر کہ یہ ایک مختلف جموں و کشمیر ہے، ایل جی نے کہا کہ اس سے قبل، زندگی، خاص طور پر کشمیر میں، سورج غروب ہونے کے بعدزندگی تھم جاتی تھی تاہم آج کے جموں و کشمیر میں دریائے جہلم کے کنارے پر ایک نظر ڈالیں غروب آفتاب کے بعد۔ آپ بچوں کو کنبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھیں گے، بزرگوں کو آزاد ماحول میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ اس تبدیلی نے لوگوں کو یہ اعتماد دیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر بھی ملک کے دیگر مقامات کی طرح آزادانہ سانس لے سکتے ہیں۔









