سید اعجاز
سری نگر، 26 جولائی : ایک اہم پیشرفت میں، حکومت جموں و کشمیر نے ۸ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر دو گھنٹے کی محدود مدت کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکام نے کہا۔انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا کہ "شیعہ کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد، جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی حکومت نے 8محرم کے جلوس کو منظوری دے دی ہے۔””جموں و کشمیر حکومت نے تقریباً 3 دہائیوں کے بعد 8ویں محرم کے جلوس کو کل صبح 6 بجے سے صبح 8 بجے تک اپنے روایتی راستے سے نکالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔”واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی تھی جس میں محرم سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اجلاس میں کئی شیعہ رہنماوں نے شرکت کی جن سے محرم کی سرگرمیوں کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے تجاویز لی گئیں۔