پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

 کارگل وجے دیوس کے موقع پر وزیر دفاع کاپاکستان کو سخت پیغام  ہندوستان اپنی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کےلئے لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کےلئے تیار:راجناتھ سنگھ

شہری میدان جنگ میں فوجیوں کا ساتھ دینے کےلئے تیار رہیں

by Srinagar Mail
26/07/2023
A A
جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
کارگل:۶۲، جولائی:  : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان اپنی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کےلئے لائن آف کنٹرول (LOC) کو عبور کرنے کےلئے تیار ہے۔انہوںنے شہریوں سے کہا کہ ایسی صورت حال میں فوجیوں کا ساتھ دینے کےلئے تیار رہیں۔روس یوکرین جنگ کی مثال دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ جنگ ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے کیونکہ عام شہری اس جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر یہاں کارگل وار میموریل میں منعقدہ یادگاری تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے1999 کی کارگل جنگ میں اپنی جانیں دینے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کارگل کی جنگ ہندوستان پر مسلط کی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ 1999میں پاکستان نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، جنگ بھارت پر مسلط کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے ان بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو اولین ترجیح دی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جب بھی جنگ کی صورتحال آئی ہے تو ہمارے عوام نے ہمیشہ فورسز کی حمایت کی ہے لیکن یہ حمایت بالواسطہ رہی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر ضرورت پڑی تو میدان جنگ میں براہ راست فوجیوں کا ساتھ دینے کیلئے تیار رہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم ملک کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔انہوںنے خبردار کیاکہ اگر اس مقصد کیلئے لائن آف کنٹرول (LOC) کو عبور کرنے کی ضرورت پڑی تو ہم ایسا کرنے کےلئے تیار ہیں۔اس دوران آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کارگل وار میموریل پر شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی بہادر سپاہیوں کی یاد میں پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے بھی کارگل جنگ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کارگل تنازعہ کے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل منگل کو فوج نے دراس کے لاموچین میں یادگاری تقریب کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ کی۔ بریفنگ کا آغاز ایک آڈیو وڑول پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا، جس میں لڑائیوں کو بیان کیا گیا اور 1999 کے کارگل تنازعہ کے دوران جوانوں کی طرف سے دکھائی گئی بے پناہ بہادری اور قربانیوں کو دکھایا گیا۔یہ تنازعہ اچھی طرح سے دستاویزی ہے اور اس میں ہندوستانی فوج کے جوان کارگل کے مشکل اور سخت خطوں میں پاکستانی دراندازیوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔فوجی بینڈ نے سنسنی خیز دھنیں بجائیں، جس سے پہلے سے ہی پ ±رجوش ماحول میں اضافہ ہوا جب فوجی کارگل وجے دیوس کی یاد منانے کے لئے جمع ہوئے۔اس تقریب میں جنگی ہیروز، ویر نارس، ویر ماتاس
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کولگام میںپولیس کے ہاتھوں ملی ٹینٹ کی بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش ۔پولیس

Next Post

کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے کثیر لسانی خواتین مشاعرے کا انعقاد

Related Posts

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے کثیر لسانی خواتین مشاعرے کا انعقاد

کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے کثیر لسانی خواتین مشاعرے کا انعقاد

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں 30ہزار آسامیاں پر ہوئیں: حکومت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالابہ امر ناتھ یاترا2023جاری ِجموں بیس کیمپ سے 2372 یاتریوں کا تازہ قافلہ روانہ ہوا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail