سری نگر26جولائی: بم بام بھولے’ کے نعروں کے درمیان بدھ کو 2372یاتریوں کا ایک تازہ دستہ یہاں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع شری امرناتھ غار کے لیے روانہ ہوا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ 2372 زائرین 103 گاڑیوں کے قافلے میں بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔1701 یاتریوں کا ایک گروپ (1442مرد، 200 خواتین، پانچ بچے، 51سادھو اور تین سادھویاں) 70 گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام کے لیے روانہ ہوئے۔بالتل کے لیے 513 مرد، 157 خواتین اور ایک بچہ پر مشتمل 671 عازمین 33 گاڑیوں کے قافلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوئے۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔