جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

34برس بعدسری نگر شہر کی فضائیں امامِ حسین اور دیگر شہدائے کر بلا کی ثنا خوانی سے معطر

انتظامیہ کی تائید سے سول لائنز علاقہ میں 8 محرم کا جلوس بر آمد

by Srinagar Mail
27/07/2023
A A
34برس بعدسری نگر شہر کی فضائیں امامِ حسین اور دیگر شہدائے کر بلا کی ثنا خوانی سے معطر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۷۲،
شہر سری نگرکے کچھ اندرونی اورسیول لائنز علاقوں میں جمعرات کوعلی الصبح اُسوقت شہدائے کربلاکے حمدوثناءکی گونج سنائی دی ،اور پوری فضاءاللہ اکبراللہ اکبر اور یاحسین یاحسین ؑ کے نعروں سے معطر ہوئی ،جب تین دہائیوں کی طویل مدت کے بعد انتظامیہ کی اجازت کے تحت محرم الحرام کے جلوس برآمدہوئے ،جن میں سیاح لباس پہنے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی ،اور نوسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ اور دیگر شہدائے کربلاءکے تئیں اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کااظہار کیا۔اس دوران سیول اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے محرم جلوس کیلئے پختہ سیکورٹی اورعزاداروں کیلئے سہولیاتی اقدامات اُٹھائے گئے تھے ۔خیال رہے انتظامیہ نے 8محرم کاجلوس جمعرات کو صبح 6بجے سے 8بجے تک نکالنے کی اجازت دی تھی ،تاہم یہ مذہبی جلوس مقررہ وقت کے بعد بھی کافی وقت تک روایتی مذہبی جوش وخروش اور پُرامن انداز میں جاری رہا۔اس دوران ایس ایس پی سری نگرسمیت سینئرپولیس افسران جلوس کے مختلف راستوں پر عزاداروں کو مشروبات پیش کرتے رہے ۔ جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ 8 محرم کا جلوس امن اور استحکام کی طرف جاری مارچ میں ایک اور تاریخی دن رہا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حالات ان دنوں کے برابر ہیں جب یہاں امن وامان تھا۔جے کے این ایس کے مطابق تین دہائیوں سے زیادہ مدت کے بعد سری نگرمیں شعیہ برادری کی جانب سے روایتی راستوں سے محرم کے جلوس نکالے گئے ،جن میں ہزاروں عزاداروںنے انتہائی عقیدت واحترام اور تزک واحتشام کیساتھ شرکت کی ۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ اوردیگرشہدائے کربلاءکی شجاعت کے ذکرواذکار اور حمد و ثناءکے درمیان شہرسری نگر کے علاقے گرو بازار سے تاریخی محرم جلوس جمعرات کو مقررہ وقت یعنی صبح6بجے برآمد ہوا ،جو بڈشاہ چوک سے ہوکر اور پھر مولاناآزاد روڑ سے گزرتے ہوئے پُرامن طریقے سے ڈلگیٹ پہنچا۔ا ہجرت پر پہنچا۔محرم کے اس تاریخی جلوس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں کی تعدادمیں عزاداروں نے شرکت کی ،جو راستے میں شہدائے کربلاءکی تعریفیں اور ثناءخوانی کرتے رہے جبکہ جگہ جگہ عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اوردیگر شہدائے کربلاءکی شہادت کے تئیں اپنے جذبات کااظہار کرتے رہے ۔ہاتھوں میں حضرت امام حسین ؑ کے اونچے پرچم (الم) اٹھائے،عزادار راستوں میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر اورنواسہ رسول ﷺکے حق میں حمد و نوح کے نعرے لگا رہے تھے۔اس دوران سیول اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے محرم جلوس کیلئے پختہ سیکورٹی اورعزاداروں کیلئے سہولیاتی اقدامات اُٹھائے گئے تھے۔عزاداروں نے کہا کہہم ایل جی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اتنے طویل وقفے کے بعد ہمیں جلوس نکالنے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ہمارے لیے ایک خوشی اور عظیم لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم ہر مسلمان کو حضرت امام حسین (ع) کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی یاددہانی کرتا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ بدھ کو سری نگر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جمعرات کو صبح2 بجے سے افسران اور جوانوں کو سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا تھا اور محرم جلوس پرامن طور پرانعقاد کیاگیا،جواطمینان بخش ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد محرم کے جلوس کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں کہوں گا کہ یہ امن کے فوائد میں سے ایک ہے۔ڈی سی سری نگر نے مزید کہا کہ عزاداروں نے تعاون کیا ہے اور انتظامیہ نے بھی عزاداروں کی سہولیت کیلئے انتظامات کئے تھے ۔جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ 8 محرم کا جلوس امن اور استحکام کی طرف جاری مارچ میں ایک اور تاریخی دن رہا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حالات ان دنوں کے برابر ہیں جب یہاں امن وامان تھا۔ایک بیان میں پولیس ترجمان نے کہا کہ اس دن کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جب دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی چھوٹی سیاست کے سائے نے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ناممکن بنا دیا تھا، گزشتہ 33 سال سے محرم جلوس نہیں نکالا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جب اسے تین دہائیوں کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا تو یہ پرامن اور خوشحال مستقبل کے عزم اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔پولیس نے مزید کہاکہ محرم جلوس صبح 6 بجے شروع ہوا اور 11 بجے پُرامن طریقے پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے آغاز سے قبل صبح سے ہی ٹریفک کا انتظام بہترین رہا۔بیان میں کہاگیاکہ 8محرم کے جلوس کی شکل میں 25000 سے زائد افراد کا اجتماع مکمل نظم و ضبط اور امن وامان سے مربوط تھا اور یقیناً ہمارے لوگوں کے لئے ایک اور تاریخی دن ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

راج پورہ اونتی پورہ میں تیندوے کی موجود گی سے مقامی آبادی پریشان

Next Post

10محرم الحرام:شہرخاص میں بوٹہ کدل تازڈی بل ،دلنہ بارہمولہ ،میرگنڈ پٹن،بانڈی پورہ اورشمال وجنوب دیگر کئی مقامات پرروایتی عاشورہ جلوس برآمد

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

Next Post
34برس بعدسری نگر شہر کی فضائیں امامِ حسین اور دیگر شہدائے کر بلا کی ثنا خوانی سے معطر

10محرم الحرام:شہرخاص میں بوٹہ کدل تازڈی بل ،دلنہ بارہمولہ ،میرگنڈ پٹن،بانڈی پورہ اورشمال وجنوب دیگر کئی مقامات پرروایتی عاشورہ جلوس برآمد

 شیخ نورالدین نورانیؒ کی درگاہ کا دو

 شیخ نورالدین نورانیؒ کی درگاہ کا دو

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

دہشت گردی اوردہشت گردانہ سرگرمیاں کافی کم ،لیکن مکمل طور پر ختم نہیں :ڈی جی پی دلباغ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail