جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

دہشت گردی اوردہشت گردانہ سرگرمیاں کافی کم ،لیکن مکمل طور پر ختم نہیں :ڈی جی پی دلباغ سنگھ

 کچھ عناصر کشمیر میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کیلئے ہنوز کوشاں

by Srinagar Mail
01/08/2023
A A
پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :یکم اگست: : جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا کہ کشمیر وادی میں دہشت گردی کم ہوئی ہے لیکن ابھی تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ کچھ عناصر خطے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردانہ سرگرمیاں ماضی کے مقابلے میں کافی کم ہوگئی ہیں،لیکن سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردگروپوںکو پھر منظم یافعال ہونے کاکوئی موقعہ نہیں دیں گی ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر میں جے اینڈ کے پولیس شہدا کے19ویں فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں دہشت گردی کم ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کی تعداد ہر وقت سے کم ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ کچھ عناصر کشمیر میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کولگام میں فوجی جوان کی گمشدگی کا معاملہ بھی ایسی ہی ایک کوشش ہے۔ ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہاکہ ہمیں اس کیس میں کچھ اہم لیڈز ملی ہیں اور اُمید ہے کہ جلد ہی اس کیس کو حل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم جلد ہی کیس کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ تحقیقات زوروں پر ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ 5 اگست کو آرٹیکل370 رول بیک کی5 ویں سالگرہ کے بارے میں، وہ کشمیر کی زمینی صورتحال کو کس طرح دیکھتے ہیں، ڈی جی پی دلباغ سنگھ کاکہناتھاکہ تبدیلی ایسے علاقوں کے طور پر نظر آرہی ہے، جہاں کسی نے جانے کا خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا، سیاحوں کے ذریعہ ایسی جگہوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہاکہ شاید ہی کوئی امن و امان کے واقعات ہوتے ہیں، سیاح شہر کے مرکزی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرمیں معمولات زندگی آسانی سے چل رہے ہیں۔کشمیر میں سیاحوں کا بے مثال بہاو ¿ ہے، اس کے علاوہ امرناتھ یاترا کا میگا ایونٹ کامیابی اور پرامن طریقے سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ 34 سال کے وقفے کے بعد سرینگر میں محرم کا جلوس نکالا گیا جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ پرامن ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کولگام ضلع میں سپاہی کے لاپتہ معاملے میں غیر ملکی دہشت گردوں کے امکان کے بارے میں، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ فی الحال کچھ بھی واضح نہیں ہے لیکن ہاں جنوبی کشمیر میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات ہیں اور ان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔منشیات کی دہشت گردی کے بارے میں، ڈی جی پی نے کہا کہ اس طرف منشیات کی بھاری کھیپ بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن پولیس تقریباً ہر کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم سپلائی کرنے والوں اور منشیات کی دہشت گردی میں ملوث زنجیر کو توڑ رہے ہیں۔ دلباغ سنگھ کاکہناتھاکہ ہم نے اس سال بھی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی ہے۔قبل ازیں اپنی تقریر میں ڈی جی پی نے کہا کہ انہیں فٹبال میں لڑکوں اور لڑکیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاو ¿ن ٹاو ¿ن کے لڑکے اور لڑکیوں میں بہت اچھا ٹیلنٹ ہے اور پولیس جلد ہی ڈاو ¿ن ٹاو ¿ن میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کرے گی۔ فٹ بال کی کک اور ہاکی کی چھڑی شہر کے چہرے کا دھبہ ہٹا دے گی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ شہر کے بارے میں کافی منفی کام ماضی میں کیا گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کی خوبصورتی اور ہنر کو ظاہر کیا جائے۔ ڈی جی پی نے جیتنے والی ٹیم میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

 شیخ نورالدین نورانیؒ کی درگاہ کا دو

Next Post

نارستان کے بالائی حصے میں پھربادل پھٹ گیا،ندی نالوں میں تغیانی سے فصلوں کو پھر نقصان

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
نارستان کے بالائی حصے میں پھربادل پھٹ گیا،ندی نالوں میں تغیانی سے فصلوں کو پھر نقصان

نارستان کے بالائی حصے میں پھربادل پھٹ گیا،ندی نالوں میں تغیانی سے فصلوں کو پھر نقصان

ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا کا راشن فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان جموں و کشمیر میں 57لاکھ سے زیادہ ترجیحی گھرانوں کے لیے رعایتی نرخوں پر 10کلو اضافی راشن فراہم کرنے کا اعلان

علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیموں کا پاکستان کی وجہ سے وادی میں معمول کی زندگی کو درہم برہم کرنے کا دور ختم:ایل جی

حد بندی کمیشن آئینی ضابطوں کے تحت کام کر رہا ہے:ڈاکٹر جیتندر سنگھ

شمالی ہندوستان کا پہلا ریور ریجوینیشن پروجیکٹ ’دیویکا‘ تقریباً مکمل: ڈاکٹر جتیندر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail