پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

مرکزی کابینہ نے دکھائی کچھ اہم اسکیموں ،پروجیکٹوںا ورمنصوبوں کو ہری جھنڈی 13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

تقریباً 30 لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا:مرکزی وزیرمواصلات 14903 کروڑ روپے کی لاگت کے اتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو بھی منظوری

by Srinagar Mail
16/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سری نگر:۶۱، اگست:  : مرکزی کابینہ نے بدھ کے روزکچھ اہم اسکیموں ومنصوبوں کو ہری جھنڈی دکھادی ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی کابینہ نے بدھ کو 13000 کروڑ روپے مالیت کی پی ایم وشوکرما اسکیم کو منظوری دی ہے جس سے تقریباً 30 لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں بُن کر، سونار، لوہار، کپڑے دھونے والے(دھوبی) اور حجام شامل ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں اس اسکیم کے بارے میں اعلان کیاتھا۔مرکزی وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ اسکیم کے تحت کاریگروں کو پہلی قسط میں ایک لاکھ روپے اور دوسری قسط میں2 لاکھ روپے کا سبسڈی والا قرض فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ قرضے 5 فیصد کی رعایتی شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔منگل کو وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم 17 ستمبر کو وشوکرما جینتی پر شروع کی جائے گی۔اس دوران مرکزی کابینہ نے 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔ مرکزی وزیرمواصلات اشونی ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے بدھ کو 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔موصوف وزیر نے کہا کہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ اسکیم کے پچھلے ورژن کے تحت کئے گئے کاموں میں اضافہ کرے گا۔اشونی وشنو نے کہاکہ وزیر اعظم نے کابینہ کی میٹنگ میں14ہزار903 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 5.25 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو دوبارہ ہنر مند اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی اور 2.65 لاکھ افراد کو آئی ٹی میں تربیت دی جائے گی۔انہوںنے مزید کہاکہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کے تحت، نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این سی ایم) کے تحت مزید نو سپر کمپیوٹرز کو شامل کیا جائے گا۔موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ این سی ایم کے تحت پہلے ہی 18 سپر کمپیوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

این سی ڈی سی کے 71ویں مونٹیسوری ایجوکیشن بیچ کا کیا گیا افتتاح

Next Post

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار واجپائی کو وزیراعظم مودی،منوج سنہا اور دیگرلیڈران کاخراج

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار واجپائی کو وزیراعظم مودی،منوج سنہا اور دیگرلیڈران کاخراج

’عوام کی آواز‘

’عوام کی آواز‘

عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام

ترال جامع البنات میں زیر تعلیم کولگام کی طالبہ، سلیب سے گر کر لقمہ اجل،ادارے میں صف ماتم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail