جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار واجپائی کو وزیراعظم مودی،منوج سنہا اور دیگرلیڈران کاخراج

by Srinagar Mail
16/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۶۱، اگست:  : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بی جے پی کے رہنمااورسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہندوستان کو ان کی قیادت سے بہت فائدہ ہوا۔جے کے این ایس کے مطابق سابق وزیر اعظم واجپائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ واجپائی جی نے ہندوستان کی ترقی کو بڑھانے اور اسے 21ویں صدی میں وسیع شعبوں میں لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ میں ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کے ساتھ پونیہ تیتھی یعنی یوم وصال پر شاندار اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کرنے میں شامل ہوں۔ادھرجموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک عظیم سیاستدان قرار دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عظیم سیاستدان اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی پنی تیتھی یعنی یوم وفات پر خراج عقیدت۔انہوں نے کہا کہ اٹل جی کا ویژن، ان کی حکمت اور ان کے نظریات ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن اور رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، سر اونچے رکھے ہوئے ہیں، دل فخر سے پھولے ہوئے ہیں، ہمیں مل کر مارچ کرنا ہے۔بی جے پی کے پہلے وزیر اعظم، واجپائی کو پارٹی کو اس کی بنیاد سے زیادہ مقبول بنانے اور چھ سال تک کامیابی کے ساتھ مخلوط حکومت چلانے کا سہرا جاتا ہے، جس کے دوران انہوں نے اصلاحات کو آگے بڑھایا اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا۔ان کا انتقال16اگست2018 میں93 سال کی عمر میں ہوا۔صدر دروپدی مرمو ،اسپیکر اوم برلا،چیئرمین راجیہ سبھا،مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور دیگر کئی مرکزی وزراءکے علاوہ حزب اقتدار اورحزب اختلاف کے رہنماﺅںنے بھی اٹل بہاری واجپائی کواُن کی پانچویںیوم وفات پر شاندار خرج تحسین پیش کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مرکزی کابینہ نے دکھائی کچھ اہم اسکیموں ،پروجیکٹوںا ورمنصوبوں کو ہری جھنڈی 13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

Next Post

’عوام کی آواز‘

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
’عوام کی آواز‘

’عوام کی آواز‘

عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام

ترال جامع البنات میں زیر تعلیم کولگام کی طالبہ، سلیب سے گر کر لقمہ اجل،ادارے میں صف ماتم

ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا کا راشن فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان جموں و کشمیر میں 57لاکھ سے زیادہ ترجیحی گھرانوں کے لیے رعایتی نرخوں پر 10کلو اضافی راشن فراہم کرنے کا اعلان

جموں و کشمیرمیں 80 کے فلمی دور کی واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail