بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پاکستان پورے بھارت میں شدت پسندوں کو فروغ دینے کی کوششوں میںمصروف / راجنا تھ سنگھ

by Srinagar Mail
12/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر //پاکستان پر پورے بھارت میں شدت پسندی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ 1971کی جنگ ایک تاریخی فتح ہے یہ جنگ ہمارے پڑوسی ممالک کیلئے ایک سبق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی دفاعی صلاحیت کی طرف خصوصی توجہ دے رہا ہے البتہ کسی بھی ملک کے خلاف ہمارے جارحانہ عزائم نہیں ہے بلکہ خطے میں امن و سلامتی اور تیز تر ترقی کیلئے بھارت کو ایک مضبوط ملک بننا ہوگا۔انہوںنے بتایا کہ کشمیر ہو یا لداخ ہماری فوج نے سرحدوں کو مضبوط بناکر ملکی سالمیت کو یقینی بنایاہے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج دلی میں انڈیا گیٹ پر سورنِموجے کا افتتاح کیا۔ 1971 کی جنگ میں بھارت کی تاریخی فتح اور بھارت بنگلہ دیش دوستی کے 50سال پورے ہونے کی یاد میں اِس دو روزہ پرو کااہتمام کیاگیا ہے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش میں جمہوریت کے قیام کیلئے اہم رول ادا کیا اور آج ہمیں اِس بات کی خوشی ہے کہ گزشتہ 50 سال کے دوران بنگلہ دیش ترقی کے راستے پر آگے بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار چاہتی ہے کہ بھارتی مسلح افواج کسی بھی طرح کی ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے اور بھارت اِس سمت میں بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 1971کی جنگ 3 افواج کے درمیاناشتراک اور یگانگت کی ایک عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ نے ہمیں منصوبہ تیار کرنے، تربیت اور مل کر لڑنے کی اہمیت کا درس دیا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ جنگ ہمارے پڑوسی ممالک کیلئے ایک سبق بھی ہے ۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر کے سرحدی علاقے ہوں یا ، لداخ کے دشوار گزار پہاڑی دُرے یا پھر ریگستان کے ریگستان ہماری فوج نے ملکی دفاع کو مضبوط سے مضبوط بناکر ملک کی طاقت بڑھائی ہے ۔ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جمو ں کشمیر سمیت پورے ملک میں شدت پسندوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں محو ہے تاہم فوج او ر دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان تمام کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وہ بھارتی مسلح افواج کے ہر سپاہی کیبہادری، دلیری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت نے 1971 کی جنگمیں فتح حاصل کی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک اْن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کورونا انفیکشن کے 126نئے کیسزدرج

Next Post

وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک

Related Posts

بی جے پی کے سینئر لیڈراور وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ کشمیر کل

مارچ 2026 تک ہندوستان سے نکسل ازم کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔امت شاہ

نائب صدر دھنکھڑ نے گوپی چند ہندوجا کی مرتب کردہ کتاب کا اجرا کیا

نائب صدر دھنکھڑ نے گوپی چند ہندوجا کی مرتب کردہ کتاب کا اجرا کیا

جموں/فروری2025ئ 	ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جی پی سنگھ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

جموں/فروری2025ئ ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جی پی سنگھ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

امریکہ پہنچنے پر وزیراعظم مودی کا والہانہ استقبال

امریکہ پہنچنے پر وزیراعظم مودی کا والہانہ استقبال

شملہ ضلع میں بادل پھٹنے سے 30 سے زائد لاپتہ

شملہ ضلع میں بادل پھٹنے سے 30 سے زائد لاپتہ

Next Post

وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

بانہال میں فوجی آفیسر کی مبینہ خود کشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail