جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

بانہال میں فوجی آفیسر کی مبینہ خود کشی

by Srinagar Mail
12/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک فوجی آفیسر نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کرلیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو ایک فوجی آفیسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی آفیسر کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی فوجی آفیسر کی شناخت 29 سالہ میجر پرویندر سنگھ ساکن دہلی کے بطور ہوئی ہے جو مہو بل کھیری میں تعینات تھے۔پولیس نے اس ضمن میں دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔جموں وکشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں وکشمیر میں جوانوں کی جانب سے خود کشی کے واقعات گھٹنے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خود کشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کئے گئے ۔اگر چہ سرکاری اعداد وشمار میں کشمیر میں خود کشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں تاہم سمجھا جارہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں پر درج ہوئے ہوں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

Next Post

ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے کپواڑہ ضلع کے خمریال کلسٹر میں ایس پی ایم روربن مشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے کپواڑہ ضلع کے خمریال کلسٹر میں ایس پی ایم روربن مشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیاں جاری، پہلگام سرد ترین مقام

مشیر فاروق خان نے تائیکوانڈو چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو مبارک باد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail