بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

by Srinagar Mail
12/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر// پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ واقع گپکار میں ایک کنونشن کا پروگرام بنایا گیا تھا جس میں ایک ہزار لوگوں کی شرکت متوقع تھی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کووڈ کی صورتحال اور گپکار جو کہ سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس علاقہ ہے کی شاہراؤں پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پارک کرنے سے سیکورٹی کا مسئلہ پیش آسکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نجی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں کارکنان اس کنونشن میں حصہ لینے کی خاطر سری نگر وارد ہونے والے تھے اور یہ ہمارے لئے ممکن نہیں تھا کہ سبھی گاڑیوں کی چیکنگ کی جاسکے۔ترجمان کے مطابق ’ہمیں یہ بھی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بارودی مادے سے بھری ایک نجی گاڑی کو ہائی سیکورٹی زون میں عام شہریوں اور سیکورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے استعمال میں لائے جانے کا امکان ہے‘۔انہوں نے کہا کہ گپکار میں فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ متعدد سیکورٹی اور سراغ رساں ایجنسیوں کے دفاتر بھی ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ حساس تنصیبات کے پیش نظر بڑی تعداد میں گپکار روڑ پر گاڑیاں کھڑی کرنا بھی خطر ے سے خالی نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ بات بھی یاد رہے کہ ماضی میں بھی اس مقام پر کسی بھی سیاسی پارٹی کو گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔علاوہ ازیں حالیہ ایام میں کسی بھی سیاسی پارٹی کو گپکار میں قائم سرکاری رہائش گاہوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے قانونی طورپر آرڈر بھی جاری کیا کہ یہاں پرکسی بھی سیاسی پارٹی کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے کووڈ پروٹوکول اور ہائی سیکورٹی زون کے پیش نظر اس طرح کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک

Next Post

بانہال میں فوجی آفیسر کی مبینہ خود کشی

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

بانہال میں فوجی آفیسر کی مبینہ خود کشی

ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے کپواڑہ ضلع کے خمریال کلسٹر میں ایس پی ایم روربن مشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیاں جاری، پہلگام سرد ترین مقام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail