نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بدھ کی صبح ڈھاکہ روانہ ہو گئے۔راشٹرپتی بھون سے موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر کووند بدھ کی صبح تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہوئے۔ صدر نے کووڈ 19 وبا کے بعد پہلی بار کسی ملک کا دورہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کے دورے دوران وہ جنگی یادگار پر 1971 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ان کا بنگ بندھو میموریل کا بھی جانے کا پروگرام ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد کے ساتھ وفودسطح کی ملاقات میں شرکت کریں گے۔ اگلے دن وہ وجے دوس پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ صدرکووند ڈھاکہ میں آزادی کے جنگجوؤں اور سابق ہندوستانی فوجی افسران سے ملاقات کریں گے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش سال 2021 کو مجیب سال کے طور پر منا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔