سری نگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سیکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی پر مگر مچھ کے آنسو بہانے والے لوگ ہی خراب حالات کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض سیاسی پارٹیوں نے جموں صوبہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سانبہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ابدتر صورتحال کیلئے یہاں کی بعض سیاسی پارٹیاں ذمہ دارہیں ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کا فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی لیا گیا ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون کی منسوخی پر مگر مچھ کے آنسو بہانے والے لوگ ہی خراب حالات کے ذمہ دار ہیں۔جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا اس کیلئے یہی لوگ براہ راست ذمہ دار ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھاجپا نے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے اُنہیں پورا کیا گیا ۔اشوک کول کے مطابق بی جے پی جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہیں۔بتا دیں کہ سانبہ وجے پور میں منعقد کی گئی اس عوامی ریلی میں متعدد سیاسی کارکنان نے بھارتیہ جنتاپارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔