پریاگ راج//وزیر اعظم نریندر مودی نے منگلوار کو پریاگ راج میں منعقدخاتون بااختیاری سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بغیر کسی تفریق،بغیر کسی جانبداری کے بیٹوں کے روشن مستقبل کے لئے لگاتار کام کررہی ہے ۔وزیر اعظم نے خاتون بااختیاری سے وابستہ مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹاں کوکھ میں ہی نہ مار دی جائیں بلکہ وہ بھی جنم لیں اس کے لئے ہم نے بیٹی بچاؤـبیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت سماج میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی مرکزی حکومت کی اسی مہم کا نتیجہ ہے کہ متعدد ریاستوں میں بیٹیوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے ۔اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشوپرساد موریہ، مرکزی وزیر انوپریا پٹیل اور پریاگ راج کی رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی و متھرا سے بی جے پی کی ایم پی ہما مالنی سمیت مرکزو ریاستی حکومت کے سینئر افسران موجودتھے ۔وزیر اعظم مودی نے دوپہر 01:10بجے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد جائے پروگرام پہنچ کر یوپی میں ‘اپنی مدد آپ گروپچلارہی خواتین سے بات چیت کی۔خواتین کے ساتھ تقریباً نصف گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔بعد مودی نے ریمورٹ دبا کر202سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی خواتین کے ذریعہ چلائے جارہے ‘سیلف ہیلپ گروپس کے بینک کھاتوں میں 100کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔نیا سمنلگا سکیم کے مستفیدین کنیا سمنگلاسکیم کے تحت ایک لاکھ ایک ہزار بیٹیوں کے بینک کھاتوں میں 20کروڑ روپے کی رقم ٹرانسفر کیا۔ انہوں نے اپنی مدد آپ گروپ کی بہنوں کو خودکفیل ہندوستان کی چمپین قرار دیا اور کہا کہ یہ گروپ اصل میںملک کو مدد فراہم کرنے والا گروپ ہے۔وزیراعظم مودی مشن خاتون بااختیاری کے تحت منعقد پروگرام میں موجود خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بہن۔بیٹیوں کے بہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور سکیمات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ۔حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری،ہسپتال میں ڈلیوری،حمل کے دوران تغذیہ بخش غذا پر مکمل دھیان دیا گیا۔ اور اس کے لئے حاملہ خاتون کے اکاونٹ میں 5ہزارروپئے بہم پہنچانے کا انتظام کیا۔یہ سکیمات گاؤں۔غریب کے لئے بیٹیوں کے لئے اعتماد کا بہت بڑا ذریعہ بن رہی ہے ۔لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے معاملے میں اپوزیشن کو ہدف تنقدی بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی عمر بڑھانے پر آج کس کوتکلیف ہورہی ہے یہ سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائی لکھائی ، آگے بڑھنے اور برابر مواقع ملے اس کے لئے ان کی شادی کی عمر 21سال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ملک یہ فیصلہ بیٹیوں کے لئے کررہا ہے ۔خواتین کے خلاف سماج میں پنپنے رہے عدم مساوات کو ختم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں تک ایسے انتظامات رہے ہیں کہ گھر اور گھر کی ملکیت کو صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔گھر،کھیت،نوکری دوکان سب پر صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔آج ہماری حکومت کی اسکیمات اس عدم مساوت کو بھی دور کررہی ہیں۔اور وزیر اعظم آواس اسکیم اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔اس کے تحت یوپی میں تقریبا 25لاکھ رہائش گاہیں خواتین کو فراہم کئے گئے ہیں۔اس اسکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔لڑکیوں کی تحفظ کے معاملے میں یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پانچ سال قبل یوپی کی سڑکوں پر غنڈہ مافیا راج تھا بیٹیوں کو سڑک پر نکلنا مشکل ہوا کرتا تھا۔سکول، کالج جانا مشکل ہوتا تھا۔ یوگی حکومت نے ان غنڈوں کو ان کے اصل مقام تک پہنچایا ہے ۔ڈبل انجن کی حکومت نے یو پی کی خواتین کو جوسکیورٹی، احترام اور وقاردیا ہے وہ عدیم المثال ہے ۔مودی نے کہا کہے ۔آج یوپی میں سکیورٹی بھی ہے اور امکانات بھی،حقوق بھی ہیں اور کاروبار بھی ۔میں پرامید ہوں کہ بہنوں کے آشیرواد سے اس نئی یوپی کو کوئی واپس اندھیرے میں نہیں دھکیل سکتا۔