جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر/محبوبہ مفتی

by Srinagar Mail
22/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں//جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی ) کی صدر اور سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیربن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دربار مو کی روایت کو ختم کرکے جموں کے تاجروں کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے سنجواں جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالسیوں کے خلاف جو بھی آواز اُٹھاتا ہے اُس کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ اور ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ سال 2014 میں جب پی ڈی پی نے چناو جیتا تو مرحوم مفتی صاحب نے سوچ سمجھ کر بھاجپا کے ساتھ ہاتھ ملایا تاکہ دونوں خطوں کے لوگوں کے درمیان دوریوں کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب نے اٹل بہاری واجپائی کے سیاسی پروگرا م کو آگے بڑھانے کی خاطر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا لیکن آج ہمیں ٹکڑے ٹکرے گینگ کہا جاتا ہے۔اُن کے مطابق بھاجپا نے ہماری جمہوریت کے ساتھ ساتھ آئین کو بھی ختم کیا اور جموں وکشمیر کو ایک لیبارٹری کے طورپر استعال میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں کیا ملا بھاجپا اس کا خلاصہ کریں ۔محبوبہ مفتی کے مطابق اب ملازمین کے مسائل حل کرنے کی خاطربھی فوج کو بھی بلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا آرمی کے کندھے پر بندوق رکھ کر سب کام کروانا چاہتی ہے لہذا ہمسایہ ملک کے جنرل اور اس انتظامیہ میں کیا فرق رہا ہے۔موصوفہ نے بتایا کہ پاکستان میں سری لنکائی شہری کے ساتھ لنچنگ کا واقع پیش آیا تو وہاں کے وزیر اعظم عمرا ن خان نے اس کی مذمت کی لیکن بدقسمتی کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے ہمارے ملک میں آئے روز لنچنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اوریہاں ملوثین کو ہار پہنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چلے گی اور ملک کے لوگ کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنا جانتے ہیں۔دفعہ 370 پر بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس قانون کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر میں مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، بے روزگاری کی شرح ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 370 کو ہٹا کر بھاجپا یہاں پر ملک کی دیگر ریاستوں کے شہریوں کو نوکری اور اراضی فراہم کرنا چاہتی تھی ۔اُن کے مطابق آج کشمیر کے لوگ ملک کے خلاف کیوں بول رہے ہیں اس کی سب بڑی وجہ بھاجپا کی عوام مخالف پالیسیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے شرائط کی بنیاد پر ہی بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا اور اس قانون کو صرف اور صرف اسمبلی کے ذریعے ہی کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے جموں صوبے کے لوگوں کو بھی کچھ نہیں دیا در بار مو کی روایت کو ختم کرکے جموں تاجروں کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دربار مو کے ذریعے کشمیر کے لوگ جموں آتے اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ گل مل جاتے تھے لیکن بھاجپا نے ڈوگرا اور کشمیریوں کے رشتے کو بھی ختم کیا ہے۔موصوفہ نے بتایا کہ آج ڈوگرا رو رہے ہیں ، جموں کے دکاندار پریشان ہیں لیکن بھاجپا کے خلاف کوئی آگے ہی نہیں آرہا ہے جو بدقمستی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے لہیہ اور کرگل کے لوگوں نے نوکریوں اور اراضی کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر اتحاد کیا اُسی طرح سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے درمیان بھی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔محبوبہ مفتی کے مطابق دفعہ 370 کی بحالی کے لئے جموں اور کشمیر کے لوگوں کو متحد ہونا ہی پڑے گا تب جا کر بھاجپا سود سمیت ہمیں 370 واپس کرئے گی اور جس طرح سے انہوں نے کسانوں سے معافی مانگی اسی طرح بھاجپا جموں وکشمیر کے لوگوں سے بھی معافی مانگ کر اس قانون کو واپس کرئے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جشن چلہ کلان کی مناسبت سے ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی ٹنگمرگ میں تقریب

Next Post

مرکز اورصوبائی سرکاربیٹیوں کے روشن مستقبل کیلئے بلاتفریق کام کررہی ہیں/وزیر اعظم

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

مرکز اورصوبائی سرکاربیٹیوں کے روشن مستقبل کیلئے بلاتفریق کام کررہی ہیں/وزیر اعظم

اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دھماکہ، دوشیزہ زخمی

سری نگر کے سینٹ لوکس چرچ میں تیس سال بعد دعاؤں کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail