سنگین جرم میں ملوث افراد کو جلد سے جلد کیفر ِ کردار تک پہنچایاجائے
سرینگر//دلت جن جاگرتی مشن کے کار کنان و عہد داران نے نینشل جنرل سیریٹری سہیل میر کی صدارت میں عوامی پریس کالونی سرینگر میں شہری ہلاکتوں کیخلاف ایک زور دار احتجاج کیا۔پارٹی نے شہری ہلاکتوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ بنیاد پرست طاقتوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی مشکلات میں صرف اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل ِ قبول نہیں، اس سے ماسوائے اموات اور تباہی کے کچھ نہیں حاصل نہیں ہوگا۔ اموات کے اِس سلسلہ نے جموں وکشمیر کے اندر قیمتی انسانی کا نقصان ہوا۔ پچھلے تین دہائیوں کے دوران لوگوں کی سماجی واقتصادی حالات ابتر ہوئی، یہ اہم وقت ہے کہ اِس طرح کے واقعات پر روک لگائی جانی چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو ایکس گریشیا ریلیف دی جائے اور ساتھ ہی اِس سنگین جرم میں ملوث افراد کو جلد سے جلد کیفر ِ کردار تک پہنچایاجائے۔احتجاج کے دوران حکومت پر زور دیا گیا کہ جموں و کشمیر ولیس کیلئے دوسری فورسز کی طرح سہولیات اور انتظامات میں بہتری لائی جائے۔شہری ہلاکتوں کو لیکر پارٹی نے گزشتہ روززیرو برج سرینگر پر موم بتیاں جلا کر پُر امن احتجاج کیا اور سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ دکھ کی اِس گھڑی میں دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔واضح رہے کہ پر دلت جن جاگرتی مشن پارٹی کا بنیادی موفت پسماندہ طبقہ کی ترقی اور عوامی مشکلات کا ازالہ ہے۔ عوامی مشکلات اور مانگوں کو لیکر انہوں نے یہ بات پھر دہرائی کہ ملک کے دوسرے شہروں میں غریبی کی سطح سے نیچے رہنے والے افراد کیلئے اگربجلی اور راشن مفت رکھا جا سکتا ہے تو جموں و کشمیر کے عوام کیلئے یہ سہولیت میسر کیوں نہیں رکھی جا سکتی۔ ان کے مطابق نا موافق حالات کی وجہ سے جموں و کشمیر کے عوام کی معاشی حالت ابتر ہو چکی ہے لیکن سر کار نے آج تک یہاں کی عوام کیلئے ایسا کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ہوم گارڈ اوراین آئی ٹی سرینگر اور ڈیلی ویجرملازمین کا ذکرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی مستقلی کے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے سر کار سے پُر زور اپیل کی کہ جموں و کشمیرخاص کر وادی کشمیر میں موسم سر ما کے دوران مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے جس کا سیدھا اثر عام آدمی پر پڑتا ہے اور حکام مہنگائی کو قابو کرنے میں کوئی خاص توجہ نہیں دینے ہیں۔