منگل, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

وادی کشمیرمیںمطلع ابر آلود رہنے سے سردی میں کمی

by Srinagar Mail
25/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر// وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے ٹھٹھرتی سردی سے لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 26 دسمبر کی شام سے 28 دسمبر کی سہہ پہر تک بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق اس دوران میدانی علاقوں میں ایک انچ تک برف جمع ہوسکتی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پانچ سے چھ انچ تک برف جمع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری متوقع ہے جہاں ایک فٹ تک برف جمع ہوسکتی ہے۔مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج ہوا ہے جس سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں رواں موسم کی سردترین رات 18 دسمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شوپیاں کے چوگام علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم ،دو جنگجو جان بحق

Next Post

ملک میں کوروناوائرس کے سات ہزار سے زائد نئے کیسزدرج

Related Posts

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

وادی کشمیر میں موسم نے لی کروٹ کئی بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برف باری

ًامن کی وکالت کرنے پرمجھے ملک دشمن، علیحدگی پسند قرار دیا گیا: میر واعظ

ًامن کی وکالت کرنے پرمجھے ملک دشمن، علیحدگی پسند قرار دیا گیا: میر واعظ

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

خواتین کوٹہ بل ہمارے پارلیمانی سفر کاسہری لمحہ :وزیر اعظم نریندر مودی

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کاجموں یونیورسٹی میں منعقدہY20 مشاورتی اجلاس سے خطاب

لوگ بنا پڑھ لکھ کے جموںو کشمیر میں بے روز گاری بڑنے کے بیان دیتے ہیں:ایل جی منوج سنہا

Next Post

ملک میں کوروناوائرس کے سات ہزار سے زائد نئے کیسزدرج

اومیکرون: کرسمس کی تعطیلات کے دوران 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ، سکوٹی سوار جان بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail