سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہردہ میر ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان مختصر تصادم میں دو جنگجو جان بحق ہوئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سب ضلع ترال کے ہردہ میر گاوں ہفتے کے روز ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ترجمان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ دو جنگجووں کی لاشیں برآمد کیں، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔اںہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔