منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

اپنی پارٹی کا بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف/ نیشنل کانفرنس

by Srinagar Mail
28/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے گذشتہ روز منعقدہ رئیل ایسٹیٹ سمٹ سے متعلق اپنی پارٹی کی دوغلی پالیسی کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔این سی کی جانب سے موصولہ بیان میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک طرف مذکورہ پارٹی کے صدر اس سمٹ اور اس میں سرمایہ کاری کیلئے 6000ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب اسی پارٹی کے یوتھ صدر نہ صرف اس سمٹ میں موجودہ رہتے بلکہ ان اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے میں بھی پیش پیش تھے۔پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اپنی پارٹی ایک طرف سے جموں وکشمیر کے عوام کو زمینوں سے محروم کرنے میں بھاجپا کے مذموم منصوبے میں شانہ بہ شانہ ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اس کے خلاف بیان بازی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی دیوار کی دونوں طرف رہ کر لوگوں کو بے قوف نہیں بنا سکتی۔ترجمان نے بتایا کہ یہ الطاف بخاری ہی تھے ، جو دفعہ 370اور 35 اے کا خاتمہ ہوتے ہی نئی دلی کی گود میں جاکر بیٹھ گئے اور یہاں آکر دعوے کئے کہ ہم نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کیساتھ مل کا جموں وکشمیر کی زمینوں اور نوکریوں کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط ڈومیسائل معرض وجود میں لایا ہے۔ترجمان کے مطابق کیا اپنی پارٹی صدر اسی ڈومیسائل کی بات کررہے تھے جس میں کسی کو بھی جموں وکشمیر کی زمینوں اور نوکریوں کی لوٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے؟ترجمان نے کہا کہ عوام ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے کہ ضرورت ہے جو ایک طرف بھاجپا کے خاکوں میں رنگ بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب بیان بازی کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کووڈ انفیکشن کے علاج کیلئےمزید تین دواؤں کو منظوری

Next Post

بی سی سی آئی چیئرمین سورو گانگولی کورونا سے متاثر

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

بی سی سی آئی چیئرمین سورو گانگولی کورونا سے متاثر

بچوں کی ٹیکہ کاری کے لیے علاحدہ انتظامات کرنے کی ہدایات

حیدر پورہ تصادم : پولیس کا تازہ ترین بیان پردہ پوشی کے مترادف /پی اے جی ڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail