ہفتہ, جون ۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

روس ٹیلر کا بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ

by Srinagar Mail
30/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نیوزی لینڈ کے بلے باز روس ٹیلر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ 2 میچوں کی سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس ٹیلر محدود اوورز کی بین الاقوامی کرکٹ میں آخری میچ آسٹریلیا اور نیدر لینڈز کے خلاف کھیلیں گے۔37 سالہ روس ٹیلر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2007ء میں کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ کیویز کے لیے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے گئے 110 میچوں میں 44.87 کی اوسط سے 7 ہزار 584 رنز اسکور کیے ہیں۔ان کا شمار ان 4 کیوی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 100 سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، ان کے پاس بین الاقوامی ایک روزہ میچوں میں 8 ہزار 581 رنز اور 21 سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ بھی موجود ہے، وہ دنیا کے پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے تمام فارمیٹ میں ایک سو بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے اور میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر خود کو ناقابل یقین حد تک خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔’اس کھیل کے کچھ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اور ان کے خلاف کھیلنا اور اس دوران بہت ساری یادیں سمیٹنا اور دوستیاں بنانا ایک اعزاز کی بات ہے۔ لیکن تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ہونا ہے اور میرے لیے یہی وقت صحیح محسوس ہوتا ہے۔رواں سال ساؤتھمپٹن میں ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کے فائنل میں انہوں نے بھارت کے خلاف فیصلہ کن رنز بناکر نیوزی لینڈ کو فتح سے ہمکنار کیا تھا تاہم حالیہ دورہ بھارت میں ان کے کریئر کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے تھے، اس دورے میں وہ 4 اننگز میں 11 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے تھے۔نیوزی لینڈ اور بنگله دیش کی سیریز یکم جنوری کو ماؤنٹ موگانوئی میں شروع ہورہی ہے۔نیوزی لینڈ کے کوچ کا کہنا ہے کہ روس ٹیلر ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر رخصت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’ایک بلے باز کے طور پر ان کی مہارت اور مزاج بہترین رہا ہے اور اتنے طویل عرصے تک اتنی اعلیٰ سطح پر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔’ان کے تجربے نے لاتعداد مواقعوں پر ٹیم کو جوڑے رکھا اور ان کا کیچنگ ریکارڈ تو اپنی مثال آپ ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم انہیں بہت یاد کریں گے‘۔روس ٹیلر رواں سیزن کے اختتام تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے اور اس کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سال:2021وادی کشمیر میں ملی ٹنٹوں نے سری نگر کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا

Next Post

بارہمولہ کے عارف خان نے اولمپک کے دو یونٹس میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی

Related Posts

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

رٹھسونہ ترال میں والی بال ٹورنامنٹ مقابلے کا افتاح

رٹھسونہ ترال میں والی بال ٹورنامنٹ مقابلے کا افتاح

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

Next Post

بارہمولہ کے عارف خان نے اولمپک کے دو یونٹس میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی

ڈاکٹر فاروق کا حید ر پورہ انکاؤنٹر میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

کشمیر میں سینئر نوجوان بندوق نہیں اٹھا رہے ہیں/ پانڈے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail