سرینگر/27جنوری
سری نگر جموں شاہراہ پر بانہال کے نزدیک ٹرک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ا س کا ساتھی شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو سری نگر سے جموں کی طرف جا رہی ایک ٹرک زیر نمبر JK05A 8290بانہال کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس وجہ سے ا س میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس اور این جی او بانہال کی ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔متوفی ڈرائیور کی شناخت نذیر احمد شیخ ولد عبدالغنی کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی شہری کی پہچان نوید نذیر ولد نذیر احمد کے بطور ہوئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔