جموں27جنوری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج صبح یہاں مولانا آزاد سٹیڈیم میں 73ویں یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر یونین ٹیر یٹری سطح کی تقریب میں قومی جھنڈا لہرایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں فوج ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، ای سایس بی ، آئی آر پی ( خواتین و مرد) ، جے اینڈ کے پولیس ، جے کے اے پی ، یوٹی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ، جے اینڈ کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، جے اینڈ کے فارسٹ پروٹیکشن فورس ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ، سابق فوجی دستے ، سروسمین ، این سی سی بوائز اینڈ گرلز، بھارٹ سکاؤٹس اور گائیڈس ( لڑکیاں او رلڑکے) کے علاوہ کئی سکولی دستے ، فوج کے پیتل اور پائیپ بینڈ ، بی ایس ایف ، جے اینڈ کے پولیس ، جے اینڈ کے آرمڈ پویس شامل تھے۔اِس موقعہ پر حب الوطنی کے جوش و جذبے سے بھرے یوم جمہوریہ کہ رنگا رنگ تقریبات پر مختلف سکولوں اور محکموں کی طرف سے مختلف اور متاثرکن کلچرل پروگرام پیش کئے گئے۔ جموںوکشمیر پولیس نے دلکش موٹر سائیکل ایکرو بیٹکس کا مظاہرہ کیا۔ اِس کے علاوہ مختلف موضوعات پر مبنی ثقافتی محفلیں اِس پروگرام کی خاص توجہ تھیں۔ مختلف سکولوں کے طلباءکی تعداد نے قومی یکجہتی او رجموںوکشمیر یوٹی کے شاندار جامع ورثے پر مبنی ثقافتی تماشا پیش کرتے ہوئے اِس دِن کو منا یا۔ اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس شہداءکی یاد گار او ربلیدان ستمبھ پر گل دائرے چڑھائےں اور شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمارے ملک کے اِتحاد او ر سا لمیت کے لئے اَپنی جانیں قربان کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جے کے پی ، فوج اور دیگر مرکزی سیکورٹی فورسز کے جوانوں او راَفسران کی بہادری اور اُن کی بے مثال ہمت سب کے لئے ایک تحریک ہے ۔ قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ ہم سب کو پڑوسی ملک کی طرف سے جاری دہشت گردی اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیئے۔یوم جمہوریہ کی تقریبات دیکھنے والوں میں چیف جسٹس جموںوکشمیر ہائی کورٹ ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر ، جموںوکشمیر ہائی کورٹ ے ججوں ، میئر ، جموں میونسپل کارپوریشن ، رُکن پارلیمنٹ ، چیف سیکرٹری ، ڈی جی پی ، یو ایل بیز او رپی آر آئیز کے منتخب نمائندے ،سابق قانون ساز ، سینئر سول ، پولیس اور آرمی اَفسران ، سیاسی اور سماجی کارکن ، ممتاز شہری ،میڈیا اَفراد اور شہری شامل تھے۔