سرینگر/27جنوری
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ لوگوں کو اکسانے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یونین ٹریٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تمام تر کوششیں جاری ہیں۔کسی کا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا: ’بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار لوگوں کو اکسا رہے ہیں‘۔مسٹر سنہا نے کہا کہ میں یونین ٹریٹری کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعمیر و ترقی کا حصہ بن جائیں اور اپنے مستقبل کو تشکیل دیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے اقتصادی حالات صنعتی سرمایہ کاری سے مزید مستحکم ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ فروری میں ہم پچیس ہزار کروڑ سرمایہ کاری کی توقع کرتے ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر سرکار نے رشوت خوری سے صاف انتظامیہ کو یقینی بنایا ہے اور یہاں آج کوئی بھی کام باقاعدہ ٹنڈرنگ کے بغیر نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری حکومت نے کورونا ویکسینیشن میں بھی ایک سنگ میل حاصل کیا۔
مزید20323خالی اسامیاں
بھرتی کیلئے سروسز سلیکشن بورڈ کو منتقل
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار 323 خالی پڑی اسامیوں کو پ کرنے کی خاطر سروسز سلیکشن بورڈ کو احکامات صادر کئے گئے ہیں۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے ڈیڑھ برس کے دوران 11ہزار اسامیوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے پر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں اور بہت جلد انہیں بھی پ ر کیا جائے گا۔بتادیں کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں ضم ہونے کے بعد موجودہ انتظامیہ نے ایک سال کے اندر 15ہزار سے زائد اسامیوں کو پ±ر کرنے کی خاطر آن لائن درخواستیں طلب کیں اور ابتک لگ بھگ 11 ہزار اسامیوں کو پ ر کیا گیا جبکہ باقی اسامیوں کے تحریری امتحانات لئے گئے ہیں اور ا±ن کے نتائج کا اعلان بھی بہت جلد متوقع ہے۔ یو