اتوار, جون ۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

سکیئر عارف محمد خان بیجنگ اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے کی تیاریوں میں مصروف

by Srinagar Mail
27/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

گلمرگ / یو این آئی

بیجنگ میں آئندہ سرمائی کھیلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے الپائن اسکئیر عارف خان چین جانے سے پہلے مشہور گلمرگ اسکی ریزورٹ میں سخت محنت کر رہے ہیں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے واحد اسکئیر عارف نے اپنے انتخاب کو "خواب پورا ہونے” جیسا قرار دیا دبئی کوالیفائنگ ایونٹ کے دوران سرمائی کھیلوں میں جگہ بنانے والے عارف نے منگل کو گلمرگ میں میڈیا کو بتایا، "اسکینگ میری زندگی ہے، اسکینگ میرا جنون ہے۔‘‘عارف نے کہا کہ وہ سخت محنت کے باوجود پہلے اولمپکس میں جگہ نہیں بنا سکے۔ انہیں سوئٹزرلینڈ جانا تھا لیکن مالی مجبوریوں کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار جب بجٹ کا انتظا ہوگیا گیا ہے اور چیزیں بہتر ہو رہی ہیں،سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔‘‘اس دوران نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عارف نے کہا کہ ’’میں یہاں فائنل ورک آؤٹ کرنے اور نوجوان کشمیری اسکئیرز کے ساتھ وقت گزارنے آیا ہوں تاکہ وہ بھی مستقبل میں قومی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔‘‘آنے والے مقابلے کے بارے میں پوچھے جانے پر عارف نے کہا، ’’مقابلہ ہمیشہ سخت ہوتا ہے، وہاں کی ڈھلانیں بالکل مختلف ہوتی ہیں۔ میں نے ان مصنوعی ڈھلانوں پر اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، مونٹی نیگرو اور دبئی کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں تربیت حاصل کی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اولمپکس جیسے ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ عارف نے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا وہ میرا جنون اور خواب تھا۔انہوں نے کہا،’’اگر کشمیر کو بھی مصنوعی ڈھال مل جائے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔ یہ معیشت کے لیے اچھا ہو گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ والدین اب بچوں کےلئے کھیلوں کو کیریئر کے طور پر الپائن اسکینگ کرنے کےلئے کھل کر اپنی حمایت دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اولمپک جیسے انعقاد میں جگہ بنانے کےلئے اپنا بہترین دینا ہوگا۔عارف نے کہا کہ الپائن اسکیئر بننے کے لیے ایک پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر بہت زیادہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں ضروری انفراسٹرکچر کی کمی ہے۔ تاہم دستیاب انفراسٹرکچر نے ان کی بہت مدد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیشہ ورانہ تربیت کے لیے دوسری جگہوں پر جانا پڑتا ہے جس کے لیے کافی رقم درکار ہوتی ہے۔ چونکہ یہ کھیل بہت مہنگا ہے، اس لیے اسے مالی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔انہیں امید ہے کہ حکومت گلمرگ کو ایک مکمل بین الاقوامی مقام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سوپور میں آتشزدگی،معمر شہری از جان

Next Post

وراٹ کے استعفیٰ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے: شاستری

Related Posts

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

رٹھسونہ ترال میں والی بال ٹورنامنٹ مقابلے کا افتاح

رٹھسونہ ترال میں والی بال ٹورنامنٹ مقابلے کا افتاح

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

Next Post

وراٹ کے استعفیٰ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے: شاستری

دلروان پریرا انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش

سنر کو ہراکر سیٹاسیپاس سیمی فائنل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail