نئی دلی/۶۲جنوری
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں سب سے آگے رہی ہے اور یہ پوری قوم کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔مسٹر شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے افسران اور جوانوں میں سب سے زیادہ تعداد میں پولیس والوں کو یوم جمہوریہ پر بہادری اور ڈیوٹی سے لگن کے لیے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ مسٹر شاہ نے ان کی بہادری اور عزم کے لیے انہیں مبارکباد دی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا، "جموں و کشمیر پولیس نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری کے لئے اعزاز کا سب سے بڑا حصہ 115، جیتا ہے۔ یہ ان کی بہادری اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس اہم حصولیابی پر جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں اور ان کی بہادری کو سلام۔ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، "وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی جی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہمارے بہادر پولیس اہلکاروں کو پہچاننے اور ان کا اعزاز دینے کے لیے پرعزم ہے۔ سب کو 73 واں یوم جمہوریہ مبارک ہو۔”یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر داخلہ نے کہا، ‘میں ان تمام فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستانی جمہوریہ کے فخر، اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ آئیے آج ہم سب آزادی کی جمہوری اقدار کے ساتھ اپنی وابستگی کو یقینی بنانے کا عہد کریں۔