پلوامہ /27جنوری
جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے ا±س کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ ا±س کی اور آئی۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔ا±ن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔