سید اعجاز
پلوامہ/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تملہ ہال نامی گاؤں میں ہندو مسلم روایتی بھائی چارہ کی آج پھر ایک بار تازہ مثال آج اس وقت دیکھنے میں ملی جب گاوں کے ماسٹر مکھن لعل رینہ کے آخری رسومات میں پورے گاوں کے مردوں نےاشک بار آنکھوں سے شرکت کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا تملہ ہال پلوامہ کے 80 سالہ ماسٹر مکھن لعل کا شمار علاقے کے معتبر شخصیات میںشمار ہوتا تھا۔گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اس دوران ان کے آخری رسومات کی ادائیگی تک اوقاف کمیٹی آستھان سید محمد جعفر صاحب رح تملہ ہال سے وابستہ تمام ارکان پیش پیش رہے۔آور ماسٹر مکھن لعل کے گھر پر تعزیت کرنے علاقے کے مرد و زن کو دیکھا گیا ہے۔خیال رہے گزشتہ دنوں ترال میں بھی ایک خاتون کے انتقال پر مقامی مسلمان پیش پیش رہے۔