سید اعجاز
ترال//سیکٹری سیول سوسائٹی ترال مختار احمد ڈار ساکن ترال پائین کے والدغلام احمد ڈار آج بعد سپہر انتقال کر گئے مرحوم پیشہ سے ایک تاجرتھے اور اپنی نرم مزاجی اور انسان دوستی کی وجہ سے علاقے میں جانے جاتے تھے۔ مرحوم کے وفات پر سیول سوسائٹی ترال کے چیر مین اشفاق احمد کار کے علاوہ تمام عہدہ داروں اور ممبران نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پورے خاندان خاص کرمختار احمد اور بشیر احمد ڈارکے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ادھر جنرلسٹ ایسو سی ایشن ترال،سٹار میڈیا نیوز ایجنسی ترال کے سید فاروق احمد ،کشمیر عظمی کے نامہ نگار پلوامہ سید اعجاز،نوجوان صحافی بشارت رشید، نے پورے خاندان خاص کر مختار احمد اور بشیر احمد ڈار کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔