جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کسی بھی ویکسین سے کووڈ 19 سے ملنے والا تحفظ بہت جلد گھٹ جاتا ہے مگر سنگین پیچیدگیوں کے خلاف ان کی افادیت کا تسلسل برقرار رہتا ہے۔یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بری خبریہ ہے کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسینز سے ملنے والا تحفظ دوسری خوراک کے استعمال کے ماہ بعد نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے (اس دورانیے کا انحصار ویکسین کی قسم پر بھی ہے)۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ بیماری کی سنگین پیچیدگیوں، ہسپتال میں داخلے یا موت کے خلاف تحفظ کا تسلسل زیادہ بہتر طریقے سے برقرار رہتا ہے، تو ویکسیشن کرانا بہت اہم ہے۔اس تحقیق کے ابتدائی نتائج اکتوبر 2021 میں پری پرنٹ سرور پر جاری ہوئے تھے اور اب زیادہ تفصیلی اور مصدقہ نتائج طبی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔تحقیق کے نئے نتائج میں واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ کووڈ کی سنگین شدت کے خلاف ویکسینیشن سے ملنے والا تحفظ برقرار رہتا ہے۔اس تحقیق میں سوئیڈن کے لگ بھگ 17 لاکھ شہریوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے استعمال کے ایک ماہ بعد بیماری کی کسی بھی قسم سے تحفظ کی افادیت میں نمایاں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن کے 6 ماہ بعد فائزر ویکسین کی افادیت 29 فیصد اور موڈرنا کی 59 فیصد رہ جاتی ہے، جبکہ اتنے عرصے بعد ایسٹرازینیکا کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن کے ایک ماہ بعد بیماری کی سنگین شدت کے خلاف تحفظ کی شرح 89 فیصد ہوتی ہے جو 4 ماہ بعد 64 فیصد ہوجاتی ہے جو تحقیق کے 9 ماہ تک برقرار رہی۔ممگر معمر افراد میں یہ شرح کم ہوتی ہے اور محققین نے بتایا کہ نتائج سے اس گروپ کو ویکسین کی تیسری خوراک کی فراہمی کے فیصلے کو سپورٹ ملتی ہے۔اس سے قبل چند مشاہداتی اور فالو اپ تحقیقی رپورٹس میں ویکسین کی افادیت پر کام کیا گیا تھا مگر بیشتر میں ابتدائی 4 سے 6 ماہ کا جائزہ لیا گیا تھا اور فائزر ویکسین توجہ کا مرکز رہی تھی۔محققین کے مطابق یہ تحقیق زیادہ لمبے عرصے کی ہے اور ہم مختلف اقسام کی ویکسینز کی افادیت کو جانچنے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق کی خاص بات حقیقی دنیا کے ڈیٹا پر مبنی نتائج ہیں کیونکہ اس میں سوئیڈن کی مجموعی آبادی کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چین میں تیار کردہ نیا پی سی آر ٹیسٹ، نتیجہ صرف چار منٹ میں

Next Post

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

چین میں تیار کردہ نیا پی سی آر ٹیسٹ، نتیجہ صرف چار منٹ میں

چین میں تیار کردہ نیا پی سی آر ٹیسٹ، نتیجہ صرف چار منٹ میں

Next Post
ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ہندوستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے آج

ہندوستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے آج

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail