اتوار, جون ۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

ہندوستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے آج

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز یہاں نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ون ڈے میں جیت درج کرکے ویسٹ انڈیز کو تین ۔صفر سے کلین سویپ کرنے کے مقصد سے اترے گی۔ ہندوستان اس وقت سیریز میں دو۔صفر سے آگے ہے۔ہندوستان کے لئے مڈل آرڈر بلے بازی سے تعاون ملنا اچھی بات ہے۔ پہلے ون ڈے سے چوکے نائب کپتان لوکیش راہل نے دوسرے میچ سے مڈل آرڈر میں سوریہ کمار یادو کے ساتھ اچھی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 91 رن کی شراکت ہوئی جس کی وجہ سے ہندوستان کو 237 کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچنے میں مدد ملی۔ دوسری جانب دیپک ہڈا اور واشنگٹن سندر بھی بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔گیندبازی کی بات کریں تو تیزگیندبازی میں نوجوان پرسدھ کرشنا نے مورچہ سنبھالا ہوا ہے جو دو میچوں میں 2.15 کی اکانومی سے چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لیگ اسپنر یوزویندر چہل بھی اچھی گیند بازی کر رہے ہیں۔ تاہم وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کی فارم مایوس کن رہی ہے۔ دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری کے ساتھ، تیسرے اور آخری ون ڈے میں شکھر دھون، روی بشنوئی، اویس خان، کلدیپ یادیو، دیپک چاہر یا شاہ رخ خان کو ٹیم میں موقع دیا جا سکتا ہے۔ شکھر کے اوپننگ میں اترنے کا پورا موقع ہے اور کپتان روہت نے اس کا اشارہ دیا ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کچھ بلے باز شروعات میں تو اچھا کر رہے ہیں لیکن وہ بڑی شراکت نہیں نبھا پارہے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کی ہے لیکن بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ دوسرے میچ میں کپتان تبدیل کرنے کے باوجود ٹیم کو 44 رن سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیرون پولارڈ کی جگہ کپتانی سنبھالنے والے نکولس پورن نے بھی بلے بازی سے مایوس کیا۔اس کے علاوہ سیریز میں احمد آباد کی پچ اب تک سست رہی ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے لیے رن بنانے کا مسئلہ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ ہندوستان نے بھلے ہی دوسرا میچ 44 رن سے جیتا ہو، لیکن اسے 237 کے اسکور تک پہنچنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 20-2019 میں ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی تھی جو ہندوستان نے دو۔ایک سے جیتی تھی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

Next Post

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار

Related Posts

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

رٹھسونہ ترال میں والی بال ٹورنامنٹ مقابلے کا افتاح

رٹھسونہ ترال میں والی بال ٹورنامنٹ مقابلے کا افتاح

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

Next Post
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار

لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

آسکرز 2022:دی پاور آف دی ڈوگ12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست

آسکرز 2022:دی پاور آف دی ڈوگ12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail