/ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹاپ 20 رینکنگ میں بابر اعظم سمیت تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں فخر زمان 9ویں اور امام الحق 13ویں نمبر پر رہے۔اگر مجموعی رینکنگ کی بات کی جائے تو ویرات کوہلی 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، روہت شرما 807 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے ڈی کوک 783 کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ 779 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔انگلینڈ کے جونی برسٹو، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، جنوبی افریقا کے ریسی وان ڈیر ڈوسن، فخر زمان اور جوئے روٹ بالترتیب 6، 7 ، 8، 9 اور دسویں پوزیشن پر رہے۔ 100 کھلاڑیوں کی رینکنگ میں حارث سہیل 31، عماد وسیم 50، سرفراز احمد 57 اور محمد رضوان 83ویں پوزیشن پر رہے۔جیسن رائے کی رینکنگ بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی نصف سنچری بنانے کے بعد بہتر ہوئی۔