ہفتہ, جون ۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ پر دارالحکومت طرابلس میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔دبئی سے نشریات پیش کرنے والے عرب سیٹلائیٹ ٹی وی ’’الحدث‘‘ کے مطابق وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر گولی چلائی۔وزیر اعظم کے ایک قریبی شخص کے حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے بتایا ہے کہا کہ حملے کی کوشش کا معاملہ پراسکیوٹر جنرل کو تحقیقات کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس واقعے کی تصدیق ہونے کے بعد لیبیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے پیدا ہونے والا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ جمعرات کو پارلیمان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ بھی متوقع ہے۔گذشتہ سال مارچ میں عبدالحمید الدبیبہ کو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کا مقصد دسمبر میں انتخابات تک انتظامی امور سنبھالنا تھا۔ تاہم انتخابی عمل کی ناکامی کے بعد سے حلیف جماعتیں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔پارلیمان نے ابھی تک اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ جبکہ اقوام متحدہ کے مشیر برائے لیبیا اور مغربی ممالک نے کہا ہے کہ وہ قومی اتحاد کی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں اور انتخابات کروانے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب رواں ہفتے پارلیمان نے کہا تھا کہ اس سال انتخابات نہیں منعقد ہوں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار

Next Post

آسکرز 2022:دی پاور آف دی ڈوگ12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست

Related Posts

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

آف لائن تدریسی عمل یکم مارچ سے بحال ہوگا

نجی تعلیمی اداروں کے داخلہ فیس میں بھاری تفاوت،ڈونیشن لینے کاکیا مطلب؟

کنہ پل پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

کنہ پل پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

شوپیاں میں سڑک سے گاڑی پھسل گئی

شوپیاں میں سڑک سے گاڑی پھسل گئی

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

Next Post
آسکرز 2022:دی پاور آف دی ڈوگ12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست

آسکرز 2022:دی پاور آف دی ڈوگ12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا دی فورم آف اسلام بنانے کا اعلان

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا دی فورم آف اسلام بنانے کا اعلان

دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail