جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ایک دہائی قبل دیوہیکل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے سمارٹ فون کے صارفین کو بتانا شروع کیا تھا کہ اگر کوئی کام ایسا ہے جس کا کرنا بہت اہم ہے، تو اس کے لیییایک ایپلی کیشن موجود ہے۔اور اب یہی بات دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بھی کہی جاسکتی ہے۔امریکہ میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز ( این سی ٹی سی) نے پیر کو "اے سی ٹی (ایکٹ) نالج "نامی موبائل ایپ لانچ کی ہے جو ایپل اسٹور اور این سی ٹی سی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔این سی ٹی سی کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ایپ سے آپ کو انسداد دہشت گردی سے متعلق وہ تمام معلومات مل جائیں گی جنھیں خفیہ نہ رکھا گیا ہو۔حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں گوگل پلے پر بھی اس کا ایک ورژن دستیاب ہوگا اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی اس کی معلومات دستیاب ہو گی۔گرچہ یہ ایپ عوام کی رسائی میں دی گئی ہے، تاہم اس کے تمام فیچر تک رسائی انسداد دہشت گردی کے پروفیشنلز کیلیے محدود ہے۔این سی ٹی سی حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ امریکی حکام ، وفاقی حکومت اور امریکی افواج کے لیے مختص ہے۔ تاہم جلد ہی ریاست اور مقامی انسداد دہشت گردی کے حکام کو بھی اس ایپ میں رسائی فراہم کردی جائے گی ۔ایسی ٹی نالج ایپ بنانے والے این سی ٹی سی کے ایک ماہر نے وائس آف امریکہ کے نمائندے جیف سیلڈن کو بتایا کہ ” معلومات کے تبادلے کی کوششوں میں یہ ایک زبردست ارتقا ہے”۔ انھوں نے کہا کہ ” ہم ای میل کے ذریعہ ہفتہ وار، باقاعدہ معلومات کے تبادلے کی کوششوں سے آگے بڑھتے ہوئے اب ہم روزانہ بلکہ تقریبا رئیل ٹائم (فی الفور) معلومات کے تبادلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایپ کے ذریعے شراکت داروں کو پش نوٹیفکشن بھیجنے کی ہماری صلاحیت عمومی طور پر انسداد دہشت گردی کیلیے کام کرنے والی ہماری کمیونٹی کی معلومات کے ذرائع کو تبدیل کرکے رکھ دے گی کیونکہ انسداد دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو ہم فوری طور پر تمام لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا دی فورم آف اسلام بنانے کا اعلان

Next Post

امریکا: سب سے بڑی چوری شدہ کرپٹو کرنسی برآمد

Related Posts

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

آف لائن تدریسی عمل یکم مارچ سے بحال ہوگا

نجی تعلیمی اداروں کے داخلہ فیس میں بھاری تفاوت،ڈونیشن لینے کاکیا مطلب؟

کنہ پل پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

کنہ پل پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

شوپیاں میں سڑک سے گاڑی پھسل گئی

شوپیاں میں سڑک سے گاڑی پھسل گئی

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام

راجوری میں مکان گرنے سے ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

Next Post

امریکا: سب سے بڑی چوری شدہ کرپٹو کرنسی برآمد

سری نگر میں چور نے دو بہنوں کو زخمی کر دیا، ملزم گرفت

سری نگر میں چور نے دو بہنوں کو زخمی کر دیا، ملزم گرفت

بانڈی پورہ میں گرینیڈ حملہ، پولیس اہلکار ہلاک،4دیگر زخمی

بانڈی پورہ میں گرینیڈ حملہ، پولیس اہلکار ہلاک،4دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail