جموں/5 فروری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) پروجیکٹ سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت بشمول فنکشنل گھریلو نل کنکشن ، دیہی عوامی اِداروں کو نل پانی کے کنکشن ، جے جے ایم کے تحت پانی کی فراہمی کے نظام کی موجودہ صورتحال واٹر ٹریمنٹ کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ طلب کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے پروجیکٹ کی عمل آوری میں سرعت لائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر گھر کو نل پانی کنکشن فراہم کرنے اور پانی کے معیار کے اِنتظام کی جانچ، نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے پُر عزم ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نیتی آیوگ کی رِپورٹ میں جموںوکشمیر کی بہتر ایس ڈی جی درجہ بندی محفوظ پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔اُنہوں نے پروجیکٹ کے مو¿ثر عمل آوری کے لئے بین ڈیپاٹمنٹل کوآرڈی نیشن کو برقرار رکھنے اور پانی کی فراہمی کے نظام کی پائیداری کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران سے کہا کہ پانی کی فراہمی سے متعلق شہریوں کی ہر ایک شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔کمشنر سیکرٹری جل شکتی محکمہ ایم راجو نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں فنکشنل گھریلو نل کنکشن ، جے جے ایم کے تحت تجویز کردہ ضلع وار سکیمیں، اِمدادی سرگرمیاں ، فلٹریشن پلانٹ کی صلاحیت اور اضافہ ، زیر زمین پانی کی تلاش کے لئے جے جے اینم اور ہائیڈرو جیو مورفولوجی میپس ( ایچ جی ایم میپس ) شامل ہیں۔میٹنگ کو تکنیکی جانچ کے لئے جے اینڈ کے ڈبلیو آر آر اے کو جمع کئے گئے جل جیون مشن کے وِلیج ایکشن پلانز اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نیشور کمار ، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموںوکشمیر ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، چیف اِنجینئران اورسینئرا َفسران نے شرکت کی۔