مسلسل 2روز تک موسم خراب رہنے کے بعدجمعہ کے روز کشمیروادی میں شہر سرینگر اور بعض میدانی عالقوں میں صبح سے دھوپ نکلی ،جس سے لوگوںکوکافی راحت ملی جبکہ جنوبی کشمیر کے کچھ بالائی علاقوںمیں ہلکیی برفباری ہوئی ہے۔اس دوران جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات سری نگر اور قاضی گنڈ کو چھوڑ کر، وادی کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلمرگ میں جمعہ کی صبح ساڑھے8 بجے تک 24گھنٹوں کے دوران 1.6ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ گزشتہ رات منفی 6.0ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت12.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں4.8ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گزشتہ رات کے0.6ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات درجہ حرارت کم سے کم 1.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاون قاضی گنڈ میںجمعہ کی صبح ساڑھے8 بجے تک6ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گزشتہ رات کو منفی2.1ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات درجہ حرارتکم سے کم 0.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں جمعہ کی صبح ساڑھے8 بجے تک5.5سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ رات منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں جمعہ کی صبح ساڑھے8 بجے تک 11.1سینٹی میٹر برف باری ہوئی جبکہ گزشتہ رات کو منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں اس وقت بارش یا برف باری کے نشانات تھے جب کہ گزشتہ رات کو منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ۔آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے کہاکہ جمعہ کی صبح سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ہم جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے48 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی توقع کر رہے ہیں۔تاہم محکمہ موسمیات نے پھرکہاکہ 6فروری سے برف وباراںکاایک اورمرحلہ شروع ہوسکتا ہے اورجموں وکشمیرمیں 8فروری تک کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری اوردرمیانہ درجے کی بارشوں کاامکان ہے۔