سرینگر/5 فروری
سری نگر کے پارم پورہ علاقے کے قریب جمعہ کی سہ پہر ایک سڑک حادثے میں ایک 25سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیاجبکہ اس دوران سرینگر کے راولپورہ علاقے میں جمعہ کو محکمہ بجلی کے3 ملازمین بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پرسوار 25سالہ نوجوان خالد گنائی ولد عبدالخالق گنائی ساکنہ مازہامہ بڈگام، پارم پورہ سر ی نگر ہائی وے کے قریب سڑک حادثے کا شکار ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں علاج کےلئے نزدیک ہی واقع جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔اس دوران سرینگر کے راولپورہ علاقے میں جمعہ کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے3 ملازمین بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے 3 ملازمین راولپورہ علاقے میں سروس لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے زخمی گئے۔زخمی ملازمین کی شناخت نذیر احمد، طارق احمد اور غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر علاج کےلئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیاگیا۔صدراسپتال سری نگرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنولجیت سنگھ نے بتایا کہ تینوں افراد کے ہاتھ اور پاوں میں زخم آئے ہیں۔ا±نہوں نے بتایا کہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے تینوں 18سے20فیصد جھلسے ہیں۔تاہم ان کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
ائرپورٹ پر تعیناتCRPF اہلکار حرکت قلب بندہونے سے لقمہ اجل
مرکزی پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کی جمعہ کی صبح سری نگر کے ہوائی اڈے پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔جے کے این ایس کے مطابق دیپک داس کے نام سے شناخت شدہ ایک سی آر پی ایف اہلکارکی35ویں بٹالین کاایک اہلکاردیپک داس ،جو بڈگام میں تعینات تھا، جمعہ کی صبح سری نگر ائرپورٹ کے ڈراپ گیٹ پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے دوران اچانک بے ہوش ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈراپ گیٹ سری نگر ہوائی اڈے کے باہر تعیناتسی آر پی ایف کاایک جوان بے ہوش ہو گیا اور اسے بی ایس ایف ہسپتال آر ٹی سی کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور فورسزاہلکارکی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اس کے آبائی شہر بھیج دیا جائے گا۔