جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں کشمیر کے حالات بہتری کی راہ پر

نوجوان اب تعلیم ، ترقی اور بہتر معیشت کی فکر میں لگا ہواہے : پنکج کار سنگھ

by Srinagar Mail
05/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر/5 فروری

پاکستان تربیت یافتہ جنگجووں کو اس پار کشمیر میں دھکیلنے کیلئے تیاری کی حالت میں ہے کی بات کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل بی ایس ایف نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے پاکستان کی کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلحہ او ر منشیات کو پہنچانے کیلئے ڈرون کا استعمال کررہا ہے اور گزشتہ سال 77مرتبہ سرحدوں کے قریب پاکستانی ڈورن کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈائر یکٹر جنرل بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرحدوں پر جنگ بندی پر عملدر آمد سے امن ہے تاہم دراندازی کی کوششیں جاری ہے ۔ اور سرحد پار سے دراندازوں کو اس پار داخل کرنے کی پاکستان بھر پور اندازمیںکوشش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج چوکس ہے اور کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کےلئے بی ایس ایف تیاری کی حالت میں ہے۔نوجوانوں کے جنگجوئیت کی طرف مائل ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے کہاکہ صورتحال کافی بدل چکی ہیں وادی کشمیر کا نوجوان اب تعلیم ، ترقی اور بہتر معیشت کی فکر میں لگا ہواہے اسے مقابلہ آرائی کا سامنا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے وہ دور رہنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برفباری سے پہلے اگر چہ جنگجو دراندازی کی بھر پور کوشش کرئینگے اور خفیہ اداروں کی جانب سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ان کے مطابق بڑی تعداد میں جنگجو دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے کی تاک میں ہیں تاکہ جموں کشمیر کے خرمن امن میں آگ لگا دی جائے ، خون خرابے کی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں ، عدم استحکام کی صورتحال پیدا کی جا سکیں تاہم فوج اس طرح کے تمام منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور منشیات پہنچنے کی کارورائیاں ایک نیا چیلنج بن چکی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ہونے والی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پارمپورہ میںٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل

Next Post

جموں وکشمیر کی سرنو حد بندی:  کمیشن کی رپورٹ ایسو سی ایٹ ممبران کو پیش

Related Posts

انتظامیہ کا کام تجاوزات کی حفاظت کرنا ، اسے ہر قیمت پر کریں گے:صوبائی کمشنر کشمیر

محکمہ محنت وروزگار جموں وکشمیرکے زیر اہتمام کشمیر ہاٹ سری نگرمیں جامع روز گار میلے کاانعقاد

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت میں غیر قانونی تقرریوں پر کمیٹی قائم

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

بڈگام میں ٹرین کی ٹکر سے بزرگ شہری لقمہ اجل

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

Next Post

جموں وکشمیر کی سرنو حد بندی:  کمیشن کی رپورٹ ایسو سی ایٹ ممبران کو پیش

حد بندی کمیشن آئینی ضابطوں کے تحت کام کر رہا ہے:ڈاکٹر جیتندر سنگھ

حد بندی کا طریقہ کار منصوبہ بند سازش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail