جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

حد بندی کا طریقہ کار منصوبہ بند سازش

مجوزہ مسودہ کو مسترد کرتے ہیں:نیشنل کانفرنس

by Srinagar Mail
06/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: 6 فروری

جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس نے حدبندی کمیشن کی طرف سے ایسوسی ایٹ ممبران کے لئے دستیاب رکھے گئے ورکنگ پیپر کے مسودے یکسر مسترد کردیا ہے ۔پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس مجوزہ مسودے کو یکسر مسترد کرتی ہے اور پارٹی تجویز کردہ مسودے پر مکمل تبادلہ خیالات اور اس کے مضرات پر بات کرنے کا وقت ملنے کے بعد ایک تفصیلی جواب پیش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا روز اول سے ہی یہ موقف رہاہے کہ حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی ہے کیونکہ جس جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کے تحت اس کا قیام عمل میں لایا گیاہے اُس کی جوازیت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس کیلئے سپریم کورٹ نے ایک آئینی بنچ بھی قائم کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کی حدبندی نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ سپریم کورٹ کی توہین کے مترادف بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے کشمیرکے لئے ایک اور جموں کیلئے 6 نشستوں کی سفارش کرکے آئین کی دھجیاں اُڑانے کیساتھ ساتھ جمہوریت کا بھی قتل کیا ہے اور جس طرح سے کشمیر میں نشستوں کی نئی حدبندی کی تجاویز دی گئی ہے اُس طریقہ کار سے صاف طور پر ایک منصوبہ بند سازش کی عکاسی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق کشمیر کی آبادی جموںسے 10لاکھ کے قریب زیادہ ہے اور اس حساب سے کشمیر کیلئے 51جبکہ جموں کیلئے 39نشستوں کا قیام عمل میںلانا مقصود تھا لیکن یہاں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کو روند کر بی جے پی کے ایجنڈا کے مطابق حدبندی کی گئی ہے اور کشمیر کی 10لاکھ کی آبادی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے جو طریقہ کار اختیار کیاہے وہ آئین اور جمہوریت کے منافی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت کب تک طاقت کے بلبوتے پر جموںوکشمیرکے عوام کے حقوق سلب کرتی رہے گی اور جموںوکشمیر خصوصاً وادی کے عوام کو کس حد تک بے اختیار کیا جائے گا؟

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حد بندی کمیشن آئینی ضابطوں کے تحت کام کر رہا ہے:ڈاکٹر جیتندر سنگھ

Next Post

کورونا وائر سے جموں وکشمیر میں مزید 4ہلاک

Related Posts

پی ڈی پی عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں کرتی: عمر عبداللہ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں 4اور5نومبر کو ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

Next Post

کورونا وائر سے جموں وکشمیر میں مزید 4ہلاک

زکورہ سرینگرمیں مسلح تصادم،ٹی آر ایف کے 2جنگجو ہلاک

چیف سیکرٹری نے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail