سرینگر: 6 فروری
سری نگر کے زکورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران پولیس کے مطابق2 جنگجووں کو مار گئے ،جن کاتعلق لشکر،ٹی آرایف سے تھا۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے مارے گئے ملی ٹنٹوںکی شناخت اخلاق حجام اورعاد ل کے بطورظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کولگام کارہنے والا اخلاق حجام 29 جنوری کو پولیس ہیڈکانسٹیبل علی محمد ساکن حسن پورہ اننت ناگ کے قتل میں ملوث تھا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ سری نگر کے زکورہ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعے کورات دیر گئے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔ذرائعنے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ، چنانچہ سیکورٹی اہلکاروںنے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں2 ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہاکہ جھڑپ کی جگہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی نعشیں برآمد کرکے ا±ن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔آئی جی پی کشمیروجئے کمار نے بتایاکہ تصادم میں مارے گئے 2جنگجوو¿ں کا تعلق پلوامہ اور کولگام اضلاع سے ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے بتایا کہ زکورہ سری نگر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف ) سے وابستہ2جنگجو مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملی ٹینٹ کی شناخت اخلاق حجام کے بطور ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل علی محمد ساکن حسن پورہ اننت ناگ کے قتل میں ملوث تھا۔آئی جی پی کشمیرکے مطابق تصادم کی جگہ2 پستول اورقابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے میڈیا کوبتایاکہ اخلاق حجام 29 جنوری کو پولیس ہیڈکانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ کل دیر شام سری نگر کے علاقے زکورہ میں دو جنگجوو¿ں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا اور موقع پر تلاشی لینے کے بعد چھپے ہوئے جنگجوو¿ں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کا جواب دیا گیا. تصادم میں، لشکر طیبہ (TRF) کے2 مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔ ان کی شناخت کولگام کے اخلاق حجام اور پلوامہ ضلع کے عادل کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے جنوبی کشمیر میں مقیم عسکریت پسند سری نگر کا سفر کرتے رہتے ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ ہم انسانی اور تکنیکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر ان کا سراغ لگاتے ہیں جس کے بعد اُنہیں گرفتار کیا جاتا ہے یا مار دیا جاتا ہے۔