منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

چیف سیکرٹری نے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

برف صاف کرنے والی اعلیٰ درجے کی مشینری کی خریداری کی منظوری دی

by Srinagar Mail
06/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: 6 فروری

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ریاستی انتظامی کمیٹی ( ایس ای سی ) برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی میٹنگ کی صدارت کی اور جموں و کشمیر میں آفاتِ سماوی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اٹل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شلیندر کمار اور سیکرٹری برائے حکومت ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو ( ڈی ایم آر آر آر ) نازم زئی خان نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے 78.50 کروڑ روپے کی مالیت کی ایڈوانس سنو کلیئرنس مشینری بشمول برف کی گاڑیاں ، ہل ، کٹر اور فرنٹ اینڈ لوڈر سڑک کی سطحوں کو نقصان پہنچائے بغیر برف کو صاف کرنے کیلئے خریداری کو منظوری دی ۔ اب تک روائتی برف صاف کرنے والی مشینری دھاتی سڑک کی سطح کو ختم کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہر سال تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے ۔قبل ازیں اس تشویش کو دور کرنے کیلئے چیف سیکرٹری نے سردیوں کے دوران سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے برف صاف کرنے کیلئے معیاری اپریٹنگ طریقہ کار کی تشکیل کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا ۔ کمیٹی نے مختلف آپشنز پر غور کیا اور سائینسی طور پر برف کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے جدید مشینری کی خریداری کی تجویز پیش کی اور یو ٹی کے برف سے منسلک علاقوں میں معیاری سڑکوں کی طویل مدتی دیکھ بھال کیلئے بار بار ہونے والی مرمت کی جانچ کی ۔ کمیٹی نے نشاندہی کی تھی کہ اعلیٰ درجے کی مشینری متعارف کروانے سے طویل مدتی بنیادوں پر بچت ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ اکثر بڑی مرمت کی ضرورت بھی کم ہو گی ۔ مزید کمیٹی نے آفات کے خطرے اور تخفیف کے بارے میں عمومی تعلیم ، بیداری اور کمیونٹی کی تربیت کو فروغ دینے کیلئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مختلف موضوعات پر چار غیر رہائشی تربیتی کورسز کے انعقاد کیلئے 3.82 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔ اس نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو کیلئے ہنگامی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

زکورہ سرینگرمیں مسلح تصادم،ٹی آر ایف کے 2جنگجو ہلاک

Next Post

طلبہ کیلئے کامیابی نمبروں کی دوڑ نہیں ، زندگی میں قدروں کی دولت کو حاصل کرنا چاہئیے:لیفٹنٹ گورنر

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post

طلبہ کیلئے کامیابی نمبروں کی دوڑ نہیں ، زندگی میں قدروں کی دولت کو حاصل کرنا چاہئیے:لیفٹنٹ گورنر

چیف سیکرٹری نے ملازمین کی ماہانہ کارکردگی کی نگرانی کیلئے ای پی ایم پورٹل کا آغاز کیا

پاکستان کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف: وزارت دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail