بدھ, نومبر ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

پاکستان کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف: وزارت دفاع

by Srinagar Mail
06/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: 6 فروری

کشمیر کو ہر محاذ پر بین الاقوامی مسئلہ بنانے کی ہر کوشش میں منہ کی کھانے والا پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ میں مصروف ہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے شروع کیے گئے نئے شگوفے میں پاکستان اور مختلف ممالک میں واقع اس کے سفارت خانے مبینہ یوم یکجہتی کشمیر کے نام پر ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔پاکستان کی وزارت خارجہ اور پاک فوج 5 فروری کو منائے جانے والے مبینہ یوم یکجہتی کشمیر کے لیے بیرون ملک واقع اپنے سفارت خانے کو خط بھیج کر ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے پروگراموں کا انعقاد کرا رہی ہے ۔ اس کے لیے خصوصی ٹول کٹس بنائی گئی ہیں، جنہیں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے خلاف پھیلایا جا رہا ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، کویت، برطانیہ، انڈونیشیا، ناروے ، جرمنی اور دیگر ممالک میں واقع اپنے سفارت خانوں سے 10 فروری تک مختلف مواقع اور اوقات میں کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے خلاف ویبنار، مباحثے اور دستاویزی فلموں کی نمائشوں کا انعقاد کرنے کو کہا ہے ۔ اس کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ نے گزشتہ 27 جنوری کو ایک خط لکھا تھا جس میں تمام سفارت خانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ زور سے اٹھائیں اور ہندوستان کے خلاف ماحول پیدا کریں۔ خط میں سفارت خانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے پروگراموں میں انسانی حقوق کی تنظیموں، این جی او، میڈیا اور سیاستدانوں کو مدعو کرکے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لے جائیں۔پاکستان میں بھی مختلف مقامات پر کشمیر پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اس میں صدر پاکستان سمیت مختلف حکام شرکت کر رہے ہیں۔تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان میں اپنے ہائی کمیشن کو ایسا خط بھیجنے کی ہمت نہیں کی ہے ۔اس معاملے میں یہ بھی ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ پاکستان، جو کشمیر میں انسانی حقوق کے مبینہ مسئلے پر ہنگامہ کر رہا ہے ، چین میں اویغور مسلم کمیونٹی پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے مکمل طور پر خاموش ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خود چین کو اس معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ملازمین کی ماہانہ کارکردگی کی نگرانی کیلئے ای پی ایم پورٹل کا آغاز کیا

Next Post

بارہمولہ میں نارکوٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، 2افراد گرفتار ،18کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط

Related Posts

این سی ڈی سی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کیا گہری تشویش کا اظہار

نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل نے منایا بچوں کا عالمی دن

زینہ پورہ شوپیان مسلح تصادم میں 4ملی ٹینٹ ہلاک

کالا کوٹ راجوری کے جنگلات میں دوسرے دن بھی خون ریز تصادم آرائی جاری

کمانڈنٹ کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام

بڈگام میں قتل کا معمہ حل:پولیس نے اپنے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا

عوم  کی آواز

عوم کی آواز

: پولیس نے اونتی پورہ میں 05 قمار بازوں کو گرفتار کیا، داؤ پر لگی رقم ضبط

: پولیس نے اونتی پورہ میں 05 قمار بازوں کو گرفتار کیا، داؤ پر لگی رقم ضبط

Next Post

بارہمولہ میں نارکوٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، 2افراد گرفتار ،18کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط

کشمیرمیں زلزلے کے جھٹکے، وزیر اعظم کی لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت

وادی میں خشک موسم، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail