بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

وادی میں خشک موسم، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے

by Srinagar Mail
06/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: 6 فروری

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے جس سے رات بھر سردی محسوس کی گئی۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 8 فروری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے ، میں کم سے کم درجہ حررات منفی23.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرات منفی16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو اپنے صحنوں، پارکوں اور دکان تھڑوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیرمیں زلزلے کے جھٹکے، وزیر اعظم کی لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت

Next Post

راجوری میں فائرنگ ،20سالہ نوجوان ہلاک

Related Posts

انتظامیہ کا کام تجاوزات کی حفاظت کرنا ، اسے ہر قیمت پر کریں گے:صوبائی کمشنر کشمیر

محکمہ محنت وروزگار جموں وکشمیرکے زیر اہتمام کشمیر ہاٹ سری نگرمیں جامع روز گار میلے کاانعقاد

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت میں غیر قانونی تقرریوں پر کمیٹی قائم

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

بڈگام میں ٹرین کی ٹکر سے بزرگ شہری لقمہ اجل

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

Next Post

راجوری میں فائرنگ ،20سالہ نوجوان ہلاک

اودھم پور میں سڑک حادثہ، 2 مسافر لقمہ اجل،2 زخمی

لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھوں جموںوکشمیرسِنگل وِنڈو کلیئر نس سسٹم کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail